ایر ڈیفنس زون سے متعلقہ افواہ پھیلانے پر جاپان کو چین کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

ایر ڈیفنس زون سے متعلقہ افواہ پھیلانے پر جاپان کو چین کا انتباہ

بیجنگ
(یو این آئی )
چین نے جاپان کو انتباہ دیا ہے ۔کہ وہ ایرڈ یفنس زون کے سلسلے میں افواہ نہ پھیلائے اس کے ساتھ ہی اس نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے قطعی کوئی ڈر نہیں ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ نے کل در رات جاری کردہ ایک بیاان میں کہا جاپان کی جنوب نواز طاقتیں یہ افواہ پھیلا رہی ہیں کہ چین جلد ہی جنوبی بحر چین میں ہوائی سیکورٹی شناختی زون بنانے والا ہے جو بین الاقوامی طور پر اپنے فوجی منصوبوں کو چھپانے اور اس سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ وزارت نے کہا کہ ہم ان طاقتوں کو یہ انتباہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے خود غرض مفادات کے لئے افواہ نہ پھیلائیں اور خطہ میں کشیدگی میں اضافہ نہ کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال جنوبی بحر چین میں ایسے کسی زون کی ضرورت نہیں ہے ۔خیال رہے کہ جنوبی بحرچین کے آبی علاقے پر چین ۔۔ویئتنام ۔ملیشیا ،برونوئی ،فلپائن اور تائیوان اپنا اپنا حق جتاتے رہے ہیں ۔۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ واضح الفاظ میں کہا جائے تو چین کو آسیان ممالک سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ چین جنوبی بحر چین کے آس پاس کے ملکوں کے ساتھ تعلقات اور یہاں کی موجودہ صور تحال کے سلسلے میں پر امید ہے ۔ گذشتہ برس چین نے مشرقی بحرچین میں ہوائی سیکورٹی شناخت زون بنانے کا اعلان کر کے جاپان ،امریکہ اور جنوبی کوریا کو چونکا دیا تھا ۔ اس میں وہ جزیرہ بھی شامل ہے جسے جاپان ،سینکا کو ۔اور چین ’دیا اویو ‘کے نام سے جا نتا ہے جس پر چین اور جاپان دونوں اپنا حق جتاتے رہے ہیں ۔ امریکہ بھی سینکا کوپر جاپان کے انتظامی حق کو تسلیم کرتا رہاہے ۔ جس کی وجہ سے گذشتہ چند برسو ں سے خراب ہوتے ہوئے چین اور جاپان کے رشتوں میں مزید تلخی پیدا ہوگئی ہے ۔
China tells Japan to stop 'rumors' about new defense zone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں