بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی ہڑتال پیر کے بجائے جمعرات سے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی ہڑتال پیر کے بجائے جمعرات سے

ڈھاکہ
( آئی اے این ایس )
بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی نے پیر سے شروع ہونے والی ملک گیر ہڑتال کو ملتوی کرکے جمعرات کے دن سے ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔ تبلیغی جماعت کے اجتماع کے دوسرے مرحلے اور ہندوؤں کے سر سوتی تہوار کی وجہ سے ہڑتال کو موخر کردیا گیا ۔ جماعت کے کار گذار سکریٹڑی جنرل رفیق رحمن نے کہا کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والے ملک گیر ہڑتال کو ملتوی کیا گیا۔ تبلیغی جماعت کا دوسرا مرحلہ آخری مناجات کے ساتھ اتورا کے دن ختم ہوگا۔ اس بناء پر یہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ جمعرات سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ جمعہ کے دن جماعت اسلامی کے مطیع الرحمن کو دی گئی سزائے موت کے خلاف ملک گیر احتجاج اور بند منا یا گیا۔ بی این پی کی حکومت میں مطیع الرحم وزیر صنعت تھے۔ ہتھیار ضبطی مقدمہ میں مطیع الرحمن اور ان کے 13ساتھیوں کو سزائے موت سنائی گئی ۔ ہندوستان علحدگی پسند یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ کے منحرف گروپ کے صڈر پاریش بروا کو بھی سزائے موت سنائی گئی۔ ان پر 10ٹرک اسلحہ بنگلہ دیش اسمگل کرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ دس سال قبل پیش آیا تھا۔ اسلحہ کی اس منتقلی میں پاکستان کی انٹر سروس انٹلی جنس بھی ملوث ہے۔
Bangladesh's Jamaat defers strike to Thursday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں