اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستانی طالبان نے لڑائی بندی کے لیے اصولی طورپراتفاق کرلیا۔اس کااعلان آئندہ24گھنٹوں کے اندرکیاجاسکتاہے۔تاہم طالبان نے کہاکہ اس کے غیرلڑاکاساتھیوں کورہاکردیاجائے اورشمالی وزیرستان سے پاکستانی فوج کوہٹایاجائے۔یہ اطلاع ذرائع ابلاغ میںآج دی گئی۔طالبان کی مجلس شوری کااجلاس قبائیلی علاقے میں منعقدہوا۔اس اجلاس میں حکومت کے لڑائی بندی اورامن کے مطالبہ پرغورکیاگیا۔طالبان نے مطالبہ کیاکہ ان کے غیرلڑاکاساتھیوں کورہاکردیاجائے اورشمالی وزیرستان سے پاکستان کی فوج کوواپس طلب کیاجائے۔ممنوعہ پاکستانی طالبان کی شوری نے اصولی طورپرلڑائی بندی سے اتفاق کرلیااوراس کااندرون24گھنٹے اعلان کردیاجائے گا۔ٹی وی نیوزچیانلوں نے اس کااعلان کیا۔طالبان نے مطالبہ کیاکہ جوخواتین اوربچے حکومت کے قبضہ میں ہیں،انہیں رہاکردیاجائے۔شمالی وزیرستان سے پاکستانی فوج کوہٹانے کے مطالبہ پرمسائل پیداہوں گے کیونکہ پاکستانی فوج نے اس علاقے میں اپنے قدم مضبوطی سے جمالیے ہیں اورآسانی سے ان کی واپسی مشکل ہے۔طالبان کی مجلس شوری میں ڈپٹی چیف شکیل احمدحقانی،طالبان کے ترجمان اعظم طارق،امیراسلم،کمانڈراحمد،انورگنداپوری کوئٹہ ڈیویژن کے قائدپیرصاب،مولاناعبداللہ اورکمانڈر پشتون شامل ہیں۔سرکاری مذاکراتی کمیٹی اورطالبان کی نامزدکردہ کمیٹی کے ارکان نے ابتداکی بات چیت کی۔اس تشددمیں اب تک40000سے زائد افرادکی جانیں چلی گئیں۔سرکاری کمیٹی اورطالبان کی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے کے تعلق سے شکوک وشبہات ظاہرکئے جارہے ہیں۔تجزیہ نگارں نے خیال ظاہرکیاکہ ماضی میں طالبان نے تمام معاہدوں سے انحراف کیاہے۔لہذاان سے کئے گئے کسی معاہدہ کی عمل آوری کومشکوک قراردیاجارہاہے۔طالبان امن معاہدہ کرنے کے باوجوددہشت گردحملہ کےئے طالبان نے اپنے وعدوں کوپورانہیں کیا۔سرکاری مذاکراتی کمیٹی نے اس ہفتہ کے اوائل میں واضح کیاکہ مزیددہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری کمیٹی نے کہاکہ اگردہشت گردحملے ہوئے توبرداشت نہیں کیاجائے گااورمذاکرات جاری رکھنامشکل ہوجائے گا۔اب دیکھنایہ ہے کہ طالبان کیاردعمل ظاہرکرتے ہیں۔
TTP shura likely to announce ceasefire in 24 hours
2014-02-17
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں