نیپال کے وزیر اعظم کی حیثیت سے سشیل کوئرالہ کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

نیپال کے وزیر اعظم کی حیثیت سے سشیل کوئرالہ کی حلف برداری

کٹھمنڈو
(آئی اے این ایس)
نیپال کے منتخب وزیراعظم سشیل کوائیرالاکوآج منگل کے دن وزیراعظم کے عہدہ کاحلف دلوایاگیا۔نیپالی کانگریس کے قائدسشیل کوائیرالا کوصدررام برن یادونے حلف دلوایا۔حلف برداری کی تقریب میں بڑسی سیاسی پارٹیوں کے قائدین،سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اوربیرونی سفراموجودتھے۔کوائیرالاکی حلف برداری کے بعدایک وزیرکوحلف دلوایاگیا۔کابینہ میں بعدمیں توسیع کی جائے گی جبکہ قلمدانوں کی نزاع کوحل کرلیاجائے گا۔قلمدانوں کی نزاع بالخصوص وزارت داخلہ کے قلمدان کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔اہم قلمدانوں کے لیے نیپالی کانگریس اورکمیونسٹ پارٹی آف نیپال مارکسٹ لننسٹ(سی پی این۔یوایم ایل)کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے کئی نمائندوں کے کئی نمائندوں نے سشیل کوائیرالاکی حلف برداری تقریب میں شرکت کی لیکن ااس پارٹی کے کسی رکن نے وزیرحیثیت سے حلف نہیں لیا۔کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کامطالبہ ہے کہ اس کووزارت داخلہ کاقلمدان دیاجائے۔دونوں پارٹیوں میں قلمدانوں کی تقسیم پراتفاق رائے نہیں ہوا۔
Nepal's veteran Koirala sworn in as prime minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں