پاکستان عراقی ایر فورس کو تربیت دے گا - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

پاکستان عراقی ایر فورس کو تربیت دے گا - نواز شریف

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
وزیراعظم نوازشریف نے بتایاکہ پاکستان تربیت وترقی کے شعبہ میں عراق کوتعاون فراہم کرے گا۔انہوں نے دارالحکومت میں دورہ کنندہ عراقی ایرفورس کمانڈرجنرل انورحمادامین احمد کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ وعدہ کیا۔ژنہوانیوزایجنسی نے شریف کے حوالہ سے بتایاکہ پاکستان ایرفورس حلیف ممالک کے عملہ کو تربیت کی صلاحیت اورتجربات سے مالامال ہے اوربلاشبہ عراقی ایرفورس کوجدیدبنانے اورترقی دینے میں تعاون کرے گا۔بعدازاں پاکستانی وعراقی ایرفورسیزنے طیاروں کی فروحت اورعراقی ایرفورس سیزکوتربیت سے متعلق2معاہدوں پردستخط کئے۔ایک معاہدہ کے مطابق پاکستان ایرفورس۔عراق ڈیفنس فورس عملہ کے ساتھ ماڈرن ایرفورس کے ماڈل پرمبنی،فضائی دفاع وفضائیہ عملہ کومختلف شعبوں میں خصوصی تربیت دے گا۔اس کے ساتھ ہی جنرل انورحمادامین احمداورایرمارشل سہیل گل خان نے سوپرمشکشک ایرکرافٹ عراق کوفروحت کرنے سے متعلق معاہدہ پردستخط کئے۔
Pakistan to train Iraqi Air Force

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں