ایران نیوکلیر پروگرام جاری رکھے گا - حسن روحانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

ایران نیوکلیر پروگرام جاری رکھے گا - حسن روحانی

دبئی
(رائٹر)
ایرانی صدرحسن روحانی نے آج مغرب کے اس بیان پرنکتہ چینی کی کہ تہران حکومت کے ساتھ ایٹمی تنازعہ کافوجی حل بھی نکالاجاسکتاہے نیزعزم کیاکہ ایران اپنے پرامن ایٹمی تحقیق کے پروگرام کوہمیشہ جاری رکھے گا۔1979ء کے اسلامی انقلاب کے35سال مکمل ہونے کے موقع پرتقریرکرتے ہوئے روحانی نے مغرب کی لگائی ہوئی معاشی پابندیوں کوبھی نشانہ بنایااورکہاکہ یہ ظالمانہ،غیرقانونی اورغلط ہیں نیزکہاکہ خطہ کے ممالک کوایران سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ایران نے پیرکے روزدیسی تکنیک سے تیارزمین سے زمین پرطویل فاصلہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے دومیزائلوں کاکامیاب تجربہ کرنے کادعوی کیاہے۔اس میں ایک بیالسٹک میزائل بھی ہے۔ایران کے صدرحسن روحانی نے سائنسدوں کوبھیجے گئے اپنے مبارکبادکے پیغام میں کہاہے کہ ایران کے سپوتوں نے نئی نسل کے میزائل کاکامیاب تجربہ کیاہے۔ایران کے وزیردفاع بریگیڈےئرجنرل حسین وہقان نے سرکاری ٹیلی ویژن پرکہاکہ نئی نسل کے لمبی دوری تک مارکرنے والے بیالسٹک بینامیزائل کاکامیاب تجربہ کیاگیاہے۔بیناکے معنی ہیں تیزنگاہ والا۔یہ میزائل دشمن کے اہم فوجی ٹھکانوں،ٹینک،پل اورکمان مراکزکونہایت کامیابی کے ساتھ اپنانشانہ بناسکتاہے۔بریگیڈےئردہقان نے بتایاکہ دشمن کے ارڈاس اس میزائل کوپکڑنہیں سکتے۔ایران نے اس میزائل کی رینج کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔اس کے علاوہ ایرانی سائنس دانوں نے لیزرگائیٹیڈسے لیس اورسطح سے سطح اورہواسے ہوامیں مارکرنے والے میزائلوں کابھی کامیاب تجربہ کیاہے۔اس سے قبل ایران کے پاس تقریبا2000کلومیٹرکی دوری تک مارکرنے والے شہاب میزائل کاذخیرہ موجودہے۔
Rohani vowed Iran would continue with what he called peaceful nuclear development

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں