انتخابی اصلاحات کا مسئلہ لاء کمیشن سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

انتخابی اصلاحات کا مسئلہ لاء کمیشن سے رجوع

حکومت نے اشارہ دیا ہیکہ وہ انتخابی اصلاحات پر لاء کمیشن کی جانب سے جامع رپورٹ کی پیشکشی کے بعد تما م فریقین سے مشاورت کرتے ہوئے اوپینین پولس پر امتناع عائد کرنے کے بارے میں قطعی فیصلہ کرے گی وزیر قانون کپل سبل نے لوک سبھا کو اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ انتخابی اصلاحات کا مسئلہ جس میں دیگر امور کے علاوہ رائے دہی کے دن اوپنین پولس اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات پرامتناع شامل ہے ۔لاء کمیشن کی سفارشات کے لئے اس سے رجوع کیا گیا ہے ۔ انتخابی اصلاحات پر لاء کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد فریقین سے مشاورت کرتے ہوئے اس مسئلہ کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیشتر سیاسی جماعتوں نے اوپنین پولس پر امتناع کی حمایت کی ہے اس سے استفسار کیا گیا تھا کہ آیا حکومت اوپنین پولس اور اشتہارات پر جو رائے دہی کے دن شائع کئے جاتے ہیں امتناع عائد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ لاء کمیشن کے صدر نشین جسٹس ( ریٹائرڈ) اے پی شاہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپنی رپورٹ اپریل میں وزارتِ قانون کو پیش کرسکے گا ۔اوپنین پولس پر امتناع قانون عوامی نمائندگی میں ترمیم کا متقاضی ہوسکتا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے اوپنین پولس پر امتناع کا مطالبہ کرنے والی اہم جماعتوں کانگریس ، سی پی ایم، بی ایس پی، این سی پی، اے آئی اے ڈی ایم کے ، ڈی ایم کے ، جنتا دل ، ایس اے ڈی اور شیوسینا شامل ہیں ۔

Reform of the Electoral Laws - Law Commission of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں