آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کے استعفی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کے استعفی کا امکان

چیف مسٹراین کرن کمارریڈی امکان ہے کہ کل مستعفی ہوجائیں گے،جب کہ کل ی لوک سبھامیںآندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ علیحدہ تلنگانہ تشکیل دینے سے متعلق ریاست کی تنظیم جدیدبل2013پیش کیاجائے گا۔مرکزی حکومت نے تلنگانہ بل پہلے لوک سبھامیں متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے،کیوں کہ وزارت قانون نے رائے دی ہے کہ تلنگانہ بل کوعام نہیں،بلکہ رقمی بل تصورکیاجائے،بعدازاں بل راجیہ سبھاکوروانہ کیاجائے گا۔اسی دوران ایوان زیریں کے تمام ارکان کوبل کی نقولات سربراہ کردی گئی ہیں۔متحدہ آندھراپردیش کے کٹرحامی این کرن کمارریڈی یہ کہتے آرہے تھے کہ وہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل پیش ہوتے ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے۔علاقہ سیماآندھراکے کئی اعلی قائدین اوروزراء نے آج صبح چیف منسٹراین کرن کمارریڈی کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پارلیمنٹ میں بل متعارف کرانے کے بعدچیف منسٹرکے مستعفی ہونے کی سرگرم قیاس آرائیوں کی روشنی میںیہ تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے بموجب چیف منسٹراین کرن کمارریڈی کل ایوان اسمبلی میں اپنے استعفی کااعلان کریں گے۔کل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کاآخری دن ہے۔اسی دوران سیماآندھراکے تلگودیشم ارکان پارلیمنٹ نے جوتلنگانہ مسئلہ پریوپی اے حکومت کے خلاف ایک تحریک اعتمادپیش کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں،دہلی میں پارٹی رکن پارلیمنٹ سجاناچودھری کی قیام گاہ آج صبح ملاقات کی،تاکہ لوک سبھامیں اختیارکی جانے والے حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیاجاسکے۔چیف منسٹر نے
آج انتہائی مصروف ترین دن گزارا۔رات دیرگئے تک اپنے حامی وزراء اوردوسرے قائدین سے مشاورت کرتے رہے۔انہوں نے کئی فائلس پردستخط کئے۔اخباری نمائندوں ے بھی ملاقات کی اورکہاکہ آج میراآخری دن ہے۔اپنے حامیوں کے ساتھ انہوں نے ایک طویل اجلاس میں منعقدکیاجس میں مستقبل کی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ چیف منسٹرایک نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے۔فنڈس کی کمی نہیں ہے کیونکہ حال ہی میں انہوں نے ایک جی اوجاری کیاجوجل یکنم آبی پراجکٹ کے تعلق سے ہے جس میں کنٹراکٹروں کومزید20ہزارکروڑروپے دئیے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس پران کے حامی وزراء نے بھی سخت تنقیدکی ہے۔تلنگانہ کے وزراء کاالزام ہے کہ یہ کنٹراکٹرچیف منسٹرکی نئی پارٹی کوہزاروں کروڑروپے فنڈفراہم کرسکتے ہیں۔تلنگانہ کے قائدین نے چیف منسٹرکی جانب سے آخری مرحلہ میں فائلوں پردستخط کرنے پرسخت تنقیدکی اوران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کوئی فیصلہ سازاقدامات نہ کرے۔چیف منسٹرنے پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ جس دن اسمبلی میں علیحدہ تلنگانہ بل پیش کیاجائے گامیں اسی دن استعفی دے دوں گا۔ان کے حامیوں نے انہیں مشورے دیاتھاکہ نئی ریاست کی تشکیل تک وہ اپنے عہدہ پرقائم رہے لیکن وہ اپنے فیصلہ پراٹل ہے۔چیف منسٹرنے متحدہ ریاست کی ہرممکنہ کوشش کی اورکانگریس ہائی کمان سے بغاوت بھی کردی۔ریاست کومتحدہ رکھنے کیلئے انہوں نے دہلی میں احتجاج میں بھی حصہ لیا۔ڈاکٹرراج شیکھرریڈی کے ہوائی حادثہ میں انتقال کے بعدکے روشیاکوچیف منسٹر بنایاگیاتھا۔وہ ایک سال تک عہدہ پربرقراررہے اس کے بعد اسپیکرکرن کمارریڈی کوچیف منسٹربنایاگیاتھا۔ان کاتعلق ضلع چتورسے ہے۔جورائلسیماکاایک حصہ ہے۔

AP CM Kiran Kumar Reddy may resign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں