وقف جائیدادوں پر سے قبضے برخواست کئے جائیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

وقف جائیدادوں پر سے قبضے برخواست کئے جائیں

نئی دہلی
( آئی اے این ایس )
ایک آر ٹی آئی ( حقِ معلومات )کارکن نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو خط لکھتے ہوئے کہاہیکہ وہ قانون وقف کی بامعنی دفعات کو یقینی بنانے اور جائیدادوں پر سے قبضے برخواست کرنے ضروری اقدامات کریں ۔ حقِ معلومات ( آر ٹی آئی ) کارکن سلیم بیگ نے عوام کے فائدے کے لئے جراء ت مندانہ اقدامات کرنے پر عام آدمی پارٹی کی ستائش کی اور حکومتِ دہلی پر زور دیا کہ وہ وقف ریکارڈس کے کمپیوٹرائزیشن اور انہیں باقاعدہ بنانے کے علاوہ زیر التوء مقدمات کا پتہ چلانے دہلی وقف بورڈ کو ہدایات جاری کرے ۔سلیم بیگ نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کی ملکیت سینکڑوں جائیدادوں پر مقدمہ بازی کی جارہی ہے اور غیر سماجی عناصر نے مفاداتِ حاصلہ کے لئے وقف بورڈ کے ارکان کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے ان پر ناجائز قبضے کرلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے قانونِ وقف 1995ء میں ترمیم کرتے ہوئے کئی جائیدادوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن قانونِ وقف کی دفعہ 52/A کے تحت قانونی گنجائش میں کہا گیا ہیکہ سوائے بورڈ کے یا ریاستی حکومت کی جانب سے مجاز قرار دئیے گئے کسی عہدیدار کے علاوہ کسی اور کی شکایت پر عدالت کو کسی جرم کا نوٹ نہیں لینا چاہیئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں