تھائی لینڈ کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

تھائی لینڈ کا سیاسی بحران مزید گہرا ہو گیا

بنکاک
(پی ٹی آئی)
تھائی لینڈکاسیاسی بحران آج مزیدگہراہوگیا۔کلیدی احتجاجی قائدنے اعلان کیاکہ بات چیت کادروازہ بندکردیاگیا۔حکومت نے دھمکی دی ہے کہ سرکاری عمارتوں کابزورطاقت تخلیہ کروادیاجائے گا۔اپوزیشن کارکنوں نے کئی مہینوں سے سرکاری عمارتوں کامحاصرہ کرلیاہے۔مخالف حکومت احتجاجی حکومت کوگرانے پرتلے ہوئے ہیں۔کلیدی اپوزیشن قائدسوتھیپ جومخالف حکومت اصلاحات کمیٹی کے صدرہیں۔انہوں نے مذاکرات کیلئے ایسی شرط رکھی ہے جس کی تکمیل ممکن نہیں ہے۔اپوزیشن قائدنے کہاکہ وہ صرف سابق وزیراعظم تھکین شہناواتراسے ہی بات چیت کریں گے۔تھکین شہناواتراکوچندسال قبل عوامی احتجاج کے ذریعہ بیدخل کردیاگیاتھا۔بیدخلی کے بعدوہ جلاوطنی کی زندگی گذاررہے ہیں۔مزید یہ کہ سابق وزیراعظم تھکین شہناواتراموجودہ وزیراعظم بنگلک شہناواتراکے بھائی ہیں۔اپوزیشن کاالزام ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی ہمشیرہ موجودوزیراعظم کے ذریعہ تھائی لینڈمیں کٹھ پتلی حکومت چلارہے ہیں اورتھائی لینڈکے حالات پرسابق وزیراعظم کاکنٹرول ہے۔سابق وزیراعظم تھکین شہناواتراکواختیارات کے بیجااستعمال کے ضمن میں سزاہوچکی ہے۔وہ جیل کی سزاء سے بچنے تھائی لینڈواپس ہونے سے گریزکررہے ہیں۔2006میں عوامی احتجاج کے ذریعہ اقتدارسے ہٹادیاگیاتھا۔اس کے بعدسے وہ جلاوطنی کی زندگی گذاررہے ہیں۔اپوزیشن قائدنے بات چیت کے لئے ایسی شرط رکھی ہے جس پرعمل مشکل ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم تھکین شہناواتراسے ہی بات چیت شرط رکھی ہے۔یہ ایسی شرط ہے کہ اگرسابق وزیراعظم وطن واپس ہوں توان کی گرفتاری یقینی ہے۔
Thai political crisis deepens; govt, opposition harden stance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں