راکیش ماریہ کو پولیس کمشنر کے عہدے پر ترقی - جاوید احمد کے ساتھ نا انصافی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

راکیش ماریہ کو پولیس کمشنر کے عہدے پر ترقی - جاوید احمد کے ساتھ نا انصافی

سینئر آئی پی ایس عہدیدار احمد جاوید نے کہا کہ ممبئی پولیس چیف کا تقرر غیر منصفانہ ہے۔ راکیش ماریہ کو ممبئی پولیس کا کمیشنر مقرر کئے جانے کے ایک دن کے بعد دوسرے دعویدار احمد جاوید نے بر سر عام اپنی ناامید ی کااظہار کیا ہے ۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار راکیش ماریہ نے آج ممبئی کے پولیس کمشنر کے عہدہ کا جائزہ لے لیا ہے ۔ وہ اے ٹی ایس مہاراشٹرا کے سر براہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی اور منظم جرائم فورس کیلئے چیالنجس ہیں ۔ راکیش ماریہ 1981کے بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں اور 1993کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس سے نمٹنے کیلئے وہ مشہور ہیں ۔ سال 2003گیٹ وے اور زاویری بازار دھماکوں کے کیس کے علاوہ 2008کے26/11دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کے تعلق سے بھی ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں ۔ وہ کم از کم دو سال کے لئے محکمہ کے صدر رہیں گے ۔ وہ ان عہدیداروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے ممبئی انڈرورلڈ کے خلاف کاروائیوں میں مدد کی ۔ باندار کا ایک لڑکا آئی پی ایس عہدیدار بن گیا اور اب وہ لڑکا ممبئی پولیس کمشنر ہے ۔

Row over Mumbai's new police commissioner heats up

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں