پاکستان کی نئی قومی سیکوریٹی پالیسی کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

پاکستان کی نئی قومی سیکوریٹی پالیسی کی تشکیل

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پاکستان کی نئی قومی سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا ۔ اس پالیسی کے تحت انتہا پسندوں کے حملوں کا مناسب فوجی انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ قومی سیکیورٹی پالیسی ایک نئی تبدیلی ہے ۔ قومی اسمبلی نئی سیکیورٹی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اس نئی پالیسی پر تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی اور اس پالیسی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی پالیسی بنانے میں متحدہ قومی تحریک نے تعاون کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کسی نے صوبائی حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی مشورہ نہیں دیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد ی سے ایک سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے صرف امن میں ہی خلل نہیں ہوتا بلکہ ملک کا وجود خطرہ میں پڑجاتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہہ اگر ملک دہشت گرد ی روکنے میں ناکام ہوجائے تو پھر یہ کام کون کرسکتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے متفق ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس سلسلہ میں ایک آواز ہوونا چاہئے ۔ دہشت گردی کا خطرہ ایک عفریت کی شکل اختیار کرگیا ہے ۔ ملک کی تمام سیاسی طاقتوں کو متحدہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندوں کے حملوں کا اسی اننداز میں جواب دیا جائے گا ۔ طاقت کا جواب طاقت سے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی سیکیورٹی پالیسی کو بتدریج طریقے سے اثر بناتے ہوئے اس کو فروغ دیا جائے گا ۔ آئندہ 6ماہ اس پالیسی کے موثر ہونے کے بارے میں غوور کیا جائے گا ۔
Pakistan's Cabinet unanimously approves National Security Policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں