پاکستان کا نیوکلیر پروگرام مکمل طور پر محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

پاکستان کا نیوکلیر پروگرام مکمل طور پر محفوظ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان میں سیول نیوکلیرپراجکٹس میں فروغ کے نگراں اعلی ترین عہدیدارنے جوہری پروگرام اورتنصیبات کی سلامتی اورتحفظ سے متعلق تشویش کومستردکرتے ہوئے وضاحت کی کہ پروگرام مکمل طورپرمحفوظ ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن(پی اے ای سی)نے پہلی بارصحافیوں کیلئے ایک ورکشاپ کااہتمام کیاجس کے دوران صحافیوں کونیوکلیرپاور پلانٹس میں کام کاج کے طورطریقوں،سلامتی کی میکانزم اوردیگرکلیدی مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ورکشاپ کاانعقادہفتہ کے روزعمل میں آیاجس سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ای سی کے صدرنشین انصارپرویزنے نیوکلیرپروگرام سے متعلق تمام فکرمندیوں کوباطل قراردیا۔سرکاری نیوزایجنسی اے پی پی نے ان کے حوالہ سے بتایاکہ اللہ کے کرم سے پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔روزنامہ دی نیوزنے بتایاکہ پاکستان کی نیوکلیرتنصیبات دہشت گردحملوں سے پوری طرح محفوظ ہیں کیونکہ جوہری توانائی کارخانوں کے بیرونی حصوں میں نصب کنٹیزانہیں میزائل حملوں سے محفوظ رکھتاہے۔انصارپرویزنے یہ وضاحت بھی کی امریکی9/11دہشت گردحملوں کے طورپربھی ان تنصیبات پرطیاروں سے حملے کارگرثابت نہیں ہوں گے۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاکہ نیوکلیرکل پرُزوں کی درآمدپرچابندیوں کے باوجودپاکستان اپنی سیول نیوکلیرصلاحیتوں کوفروغ دینے کاعمل جاری رکھے گاتاکہ توانائی بحران حل کرنے کی راہیں کھلی رہیں۔امکانی حادثوں سے پیداشدہ ہنگامی حالات کے حوالہ سے پی اے ای سی انجینئرنگ ڈائرکٹرخاورنویدنے بتایاکہ پاکستان نیوکلیرریگولیٹری اتھارٹی نے بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کی رہنما خطوط پرمبنی ایمرجنسی کلاسیفکیشن سسٹم قائم کررکھاہے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ہرنیوکلیرپلانٹ کے لئے پی اے ای سی نے ایمرجنسی پلانس تیاررکھے ہیں جوپی این آراے کے منظورشدہ ہیں۔ایمرجنسی پلانس کووقفہ وقفہ سے عصری بنایاجاتاہے اورترامیم کے علاوہ ان کی عملی مشقیں بھی پی این آراے کی زیرنگرانی ہوتی ہیں۔پی اے ای سی ڈائرکٹرغلام رسول اطہرنے بتایاکہ ادارہ2050تک42ہزارملین واٹ بجلی کی پیداوارکانشانہ رکھتاہے۔گذشتہ ہفتہ امریکہ نے بتایاتھاکہ واشنگٹن اس بابت میں پراعتمادہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیراسلحہ سے متعلق ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔پاک ۔امریکہ وزارتی سطح اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے بعدایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے یہ اعتمادظاہرکیاتھاکہ پاکستان نیوکلیرسلامتی سے متعلق عہدکاپابندرہے گا۔اس بیان کی اجرائی سے قبل نیویارک ٹائمزنے پاکستانی نیوکلیراسلحوں کی سلامتی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے تھے۔
Nuclear programme in safe hands: Pakistani official

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں