جمو ں وکشمیر اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

جمو ں وکشمیر اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل پینتھرس پارٹی(این پی پی)کے بشمول اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے شور شرابہ کے دوران ریاستی قانون ساز اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ پی ڈی پی کے صدر محبوبہ مفتی نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ شہری احتجاجیوں کے خلاف کالی مرچ اسپرے اور بندوق کی گولیاں استعمال کررہی ہیں۔ انہو ں نے بتایاکہ اس اقدام سے بہت سے نوجوان اپنی بینائی سے محروم ہورہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ احتجاجی مظاہروں میں ان ہتھیاروں کے استعمال سے وادی کشمیر کے عوام کی بینائی کو دھکہ پہنچا ہے او روہ اس سے محروم ہوگئے ہیں۔ عوام کو علاج کے لئے بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑے۔ انہو ں نے بتایا کہ ان غریب خاندانوں کو اپنے بچوں کو امرتسر اوربیرون ریاست کے دیگر مقامات کو علاج کے لئے منتقل کرنا پڑا۔ انہو ں نے بتایاکہ بچے بندوق کے چھروں اور کالی مرچ کے گنس کا شکار ہوئے ہیں،جنہیں سکیورٹی فورسس نے استعمال کیا۔ انہوں نے بتایاکہ غریب خاندانوں کے یہ بچے گراں قدر علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہو ں نے شہری احتجاجیوں کے خلاف اس قسم کے اسلحہ کے استعمال کی فوری روک تھام کامطالبہ کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ متاثرین کومالی امداد فراہم کرے۔ بی جے پی او را ین پی پی کے قانون سازوں نے علاقوں جموں کے عوام کے لئے برقی،ٹیرس اور اس کی سربراہی میں یکسانیت پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہاں رہنے والوں سے زائد چارجس وصول کئے جارہے ہیں۔

Opposition Walks Out of Jammu & Kashmir Assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں