مخالف حکومت مظاہروں کیلیے ایرانی رہنما ذمہ دار - بحرین کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

مخالف حکومت مظاہروں کیلیے ایرانی رہنما ذمہ دار - بحرین کا الزام

منامہ
(آئی اے این ایس)
بحرین نے ایران کے رہنمائے اعلی آیت الہ خامنہ ای پرالزام عائد کیاکہ وہ بحرین مں عوامی بے چینی اورمخالف حکومت جذبات بھڑکارہے ہیں۔ژنہوانیوزایجنسی نے اخبار’’الشرق الوسط‘‘کے حوالے سے بتایاکہ ایران کے قائداعلی بحرین میں مخالف حکومت جذبات بھڑکارہے ہیں۔بحرین میں14فروری2011کے احتجاج کے آغازکی تیسری سالگرہ کے موقع پرہزاروں لوگ سڑکوں پرنکل آئے اورملک میں سیاسی اصلاحات کامطالبہ کیا۔بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے اور حکمراں سنی ہیں،سمیرہ رجب جوحکومت کے ترجمان میں ہفتہ کے دن کہاکہ افواج پرجوحملے ہوئے ہیں وہ آیت اللہ خامنہ ای کے بھڑکانے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ملک بھرمیں ہوئے مظاہروں کے دوران ایک پولیس والا ہلال ہوگیااور55افرادزخمی ہوگئے۔جمعہ کے دن ہوئے دھماکے میں دوپولیس والے زخمی ہوئے۔ایران کوجانے والی پرازوں کومارچ2011میں معطل کردیاتھا جبکہ بحرین میں مخالف حکومت مظاہرے شروع ہوئے۔بحرین کی حکومت نے عوام کومشورہ دیاکہ وہ لبنان،عراق اورایران کاسفرنہ کریں۔
Bahrain accuses Iranian supreme leader of inciting protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں