نئی فلسطینی ریاست کی فوج نہیں ہوگی - محمود عباس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

نئی فلسطینی ریاست کی فوج نہیں ہوگی - محمود عباس

رملہ
(یواین آئی)
فلسطینی اتھاریٹی کے صدرمحمودعباس نے کہاہے کہ نئی فلسطینی ریاست کی اپنی فوج نہیں ہوگی اوراس کی سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی زیرقیادت ناٹوفورس سنبھالے گی۔عباس نے امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکودئیے گئے ایک انٹرویومیں کہاکہ مغربی کنارہ کی6مہینے کی بات چیت میں خاص طورپرسکیورٹی مسئلے پرہی بات چیت ہوئی اورہم نے امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری کے سامنے یہ تجویزپیش کی ہے کہ مجوزہ فلسطینی ریاست میں غیرمعینہ مدت تک امریکہ کی زیرقیادت ناٹوفوج گشت کرے گی۔ان کے فوجی پورے علاقے میں ہرچوراہے پراوریروشلم کے اندرتعینات کئے جائیں گے۔عباس نے اپنے ہیڈکوارٹرپردئیے گئے اس انٹرویومیں کہاکہ مغربی کنارے پراسرائیلی فوج3برس کی بجائے پورے5برس رہے گی اورفلسطینی ریاست سے یہودی بستیوں کوایک مقررمیعادکے اندرمرحلہ وارطریقے پرہٹایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فلسطین کی اپنی فوج نہیں ہوگی بلکہ اس کی اپنی پولیس ہوگی اورناٹوکے مشن کی ذمہ داری ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کوروکنے کی ہوگی۔فلسطینی صدرنے کہاکہ نہ صرف مشرقی بلکہ مغربی سرحدپرتمام مقامات پرناٹوکے مشن ہوں گے۔ناٹوکے فوجی نہ صرف ہمیں تحفظ فراہم کرائیں گے بلکہ اسرائیلی کوبھی مطمئن کریں گے اوروہ جب تک چاہیں گے اس خطے میں قیا م کریں گے۔
Abbas says NATO force can patrol Palestinian state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں