حلب میں شامی فوج کا فضائی حملہ - 36 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

حلب میں شامی فوج کا فضائی حملہ - 36 ہلاک

دمشق
(یواین آئی)
شام میں صدربشارالاسدکی حامی فوج نے کل مسلسل دوسرے روز بھی باغیوں کے غلبہ والے حلب شہرپرفضائی حملہ کیاجس میں17بچوں سمیت کم ازکم36افرادمارے گئے۔اس سے قبل سنیچرکے روزکئے گئے فضائی حملہ میں83لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔شام میں شروع ہوئے تشددکاسب سے زیادہ اثراب تک حلب شہرپرہی پڑاہے۔یہاں اسدکے حامی فوج اورباغیوں میں ملسل لڑائی چل رہی ہے۔پچھلے دوماہ سے باغیوں کے خلاف کارروائی میں حلب پربیرل بم برسائے جارہے ہیں۔اس بم میں دھماکہ خیزمادہ اورلوہے بھرے ہوتے ہیں جوپھٹنے کے بعدزیادہ تباہی مچاتے ہیں۔اس سے بڑی تعدادمیں لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق فوج نے حلب کے15مقامات پرکل ایسے ہی بم برسائے۔خیال رہے کہ شام میں تقریباتین سال سے جاری جنگ میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
Syrian air raids kill at least 36 in Aleppo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں