اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کاآغازہوچکاہے جبکہ ججزنظربندی کیس میں مشرف کوپیشی سے استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی ہے۔خصوصی عدالت کے جج جسٹس دفیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اس مقدمہ کی سماعت کررہاہے۔سابق صدرکوغداری کے الزامات کاسامناہے جہاں انہوں نے2007میں بطورصدرایمرجنسی نافذکی تھی اوریہ جرم ثابت ہونے پرانہیں سزائے موت ہوسکتی ہے۔پیرکوغداری کے مقدمہ میں سابق صدرکے وکیل خالدرانجھانے اپنے موکل کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کی درخواست پردلائل کاآغازکرتے ہوئے کاکہ پرویزمشرف کاٹرائل صرف آرمی ایکٹ کے تحت کیاجاسکتاہے۔دوسری جانب اسلام آبادمیں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے پرویزمشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔
Musharraf treason trial begins
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں