Bihar awarded Krishi Karman Award for excellent Wheat production
مسلسل دوسری بارحکومت ہندنے بہارکوگیہوں کے سب سے زیادہ پیداوارلئے"کرشی کرمن ایوارڈ"سے نوازا۔صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے ہاتھوں بہارحکومت کی جانب سے یہ ایوارڈخودوزیراعلی نتیش کمارنے حاصل کیا۔اس موقع پرصدرجمہوریہ نے وزیراعلی کوایک مومنٹوبھی پیش کرکے اعزازسے نوازا۔اس کے ساتھ ہی حکومت ہندکی طرف سے ریاست کوانعام کی شکل میں ایک کروڑکی رقم دی گئی۔دہلی کے وگیان بھون میں منعقد"ایگروفاریسٹری2014کے اس موقع پروزیرزراعت نریندرسنگھ،زرعی پیداوارکمشنرجے رام لال منی،پرنسپل سکریٹری دیویک کماربھی موجودتھے۔نتیش کمارنے کہاکہ آج کادن کاشتکاروں کادن ہے۔بہارنے زراعت کے شعبے میں قومی اوربین الاقوامی سطح کاریکارڈتوڑاہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں