مشرف کو گرفتار کرنے عدالت کا وارنٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

مشرف کو گرفتار کرنے عدالت کا وارنٹ جاری

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے مشرف کی گرفتاری کاوارنٹ جاری کیا ہے اور حکم دیا کہ مشرف 7فروری کو عدالت میں حاضر ہوں ۔ 70سالہ مشرف کے خلاف 2007میں ایمر جنسی نافذ کرنے اور دستور کو پامال کرنے کے جرم میں خصوصی عدالت میں مقدمہ جاری ہے ۔ تین رکنی ججس کی عدالت نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے مشرف کی درخواست کو مسترد کردیا تاہم عدالت نے مشرف کو ضمانت پر رہا ہونے کی اجازت دیدی ۔ مشرف کو اجازت دی گئی کہ وہ 25لاکھ روپئے کی ضمانت دے کر ضمانت پر رہا ہوسکتے ہیں ۔ عدالت کے رجسٹرار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔ عدالت نے اسلام آباد کے پولیس چیف کو ہدایت دی کہ وہ عدالت کے فیصلہ کی تعمیل کریں ۔ فیصلہ کے مطابق پولیس مشرف کو گرفتار کرسکتی ہے تاہم مشرف 25لاکھ روپئے کے مملکہ پر ضمانت پر رہا ہوسکتے ہیں ۔ ضمانت پر رہا ہونے والے شخص کیلئے ضروری ہے کہ عدالت جب بھی طلب کرے وہ حاضر ہوجائے ۔ عدالت کے باہر اخباروں والوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشرف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم فیصلہ کا مطالعہ کریں گے اور جہاں بھی کوئی غیر قانونی بات ہوگی ہم چیالنج کریں گے ۔ عدالت نے کہا کہ وہ مشرف کا نام اگزٹ کنٹرول فہرست سے خارج کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ۔ صرف ہائی کورٹ ہی کسی کا نام اگزٹ کنٹرول فہرست سے حذف کرنے ہدایت دینے کا اختیار رکھتا ہے ۔ جن لوگوں کے نام اگزٹ کنٹرول فہرست میں رہتے ہیں وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے ۔ قبل ازیں مشرف کو چار مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے ۔ ان مقدمات میں بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ اور بلوچ قائد اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ اور لال مسجد پر یلغار کا مقدمہ شامل ہے ۔ کل مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت سے درخواست کی تھی کہ مشرف کا نام اگزٹ کنٹرول فہرست سے خارج کردیا جائے تاکہ مشرف قلب کے علاج کیلئے امریکہ کا سفر کرسکیں ۔ قبل ازیں مشرف جب 2جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے جارہے تھے راستے میں ان کے قلب پر حملہ ہوا ۔ انہیں عدالت عدالت لے جانے کے بجائے روالپنڈی کے فوجی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ عدالت میں پیش کردہ میڈیکل رپورٹ میں کیا گیا کہ مشرف پاکستان کے اندر انجیو گرافی کروانے تیار نہیں اور وہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔ انجیو گرافی ایک ٹسٹ ہوتا ہے جس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ قلب کا مرض ہے یا نہیں ۔ اس ٹسٹ سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ شریان کے کسی مقام پر خون کے دوران میں رکاوٹ ہے لیکن مشرف پاکستان کے اندر یہ جانچ نہیں کروانا چاہتے ۔ استغاثہ نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مشرف بیماری کا بہانہ کر کے عدالت میں حاضری سے بچنا چاہتے ہیں ۔ مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007میں ایمر جنسی نافذ کرائے ججس کو حراست میں رکھا ۔ اگر مشرف کو سزا ہوتو انہیں سزائے حسب دوام یا سزائے موت ہوسکتی ہے ۔
Pervez Musharraf: Pakistan issues new arrest warrant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں