لیبیا میں نیا دستور - 20 فروری کو اسمبلی کا انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

لیبیا میں نیا دستور - 20 فروری کو اسمبلی کا انتخاب

تریپولی
(رائٹر)
لیبیا دستور کا مسودہ تیار کرنے کے لئے 20فروری کو ایک اسمبلی کا انتخاب کرے گا ۔ اس کا مقصد ناٹو کی سر پرستی میں بغاوت میں معمر قذافی کی معزولی کے زائد از2سال بعد جمہوری تبدیلی میں تیزی لانا اور سیاسی تعطل ختم کرنا ہے ۔ لیبیا ،اسلام پسندوں اور نیشنلسٹ پارٹی کے درمیان تعطل کے سبب ابتر صور تحال سے دو چار ہے جب کہ اس کی فوج ، سابق باغیوں ،قبائیلی گروپ اور اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف جدوجہد سے دو چار ہے ۔ ووٹنگ کیلئے تاریخ کا تعین تبدیلی میں ایک چھوٹا قدم ہے ۔ قذافی کے زوال کے بعد سے لیبیا کے عوام تبدیلی میں جمود سے مایوس ہیں ۔ نازک حکومت اکثر سابق باغیوں کے رحم و کرم پر ہوتی ہے ۔ یہ باغی تریپولی کی اتھاریٹی قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں ۔
Libya Congress Sets Feb. 20 for Constitution Assembly Vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں