پرانے شہر کی خبریں - old city news 01 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

پرانے شہر کی خبریں - old city news 01 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-01

پریس نوٹ
حالیہ آندھراپردیش اسمبلی میں آندھراپردیش کی تقسیم مباحث کے دوران بعض عوامی نمائندوں نے نظام اورریاست حیدرآبادکے بارے میں اپنی جورائے کااظہارکیایہ رائے حقائق سے بعیدجھوٹ اوربدنیتی پرمبنی ہیں۔اس ضمن میں حیدرآبادکے بارے میں غلط فہمیوں کوایک اہم مسئلہ محسوس کیاجارہاہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلہ کوحقیقت اوروجوہات پرغورکیاجائے۔اس ضمن میں شہرحیدرآباداورتلنگانہ کے اہم جماعتوں وائس آف تلنگانہ،تلنگانہ ہسٹری سوسائٹی کالکٹیو،سیول لیبٹرمونیٹرنگ کمیٹی،انٹرنیشنل سکھ سنٹرل فارانٹرفیت ریلیشن،1969تلنگانہ مومنٹ فونڈرفورم اورتعمیرملت حیدرآباد ان تمام جماعتوں کی جانب سے ایک مشترکہ جلسہ عام،بعنوان’’ریاست حیدرآباداورنظام کے بارے میں غلط فہمی‘‘کے عنوان پر3فروری پیرکو5:30بجے شام پریس کلب بشیرباغ میں مقررہے۔جناب محمدعبدالرحیم قریشی صدرکل ہندمجلس تعمیرملت صدارت کریں گے۔ڈاکٹرکے سرنیواس ایڈیٹراندھراجوتی شرکت کریں گے۔عمراحمدشفیق کنوینرجلسہ نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

(یواین آئی)
تلنگانہ جے اے سی صدرنشین پروفیسرکونڈارام نے مطالبہ کیاکہ حیدرآبادمیٹروریل پراجکٹ میں80فیصدملازمتیں مقامی افرادکودی جائیں۔اس پراجکٹ میں اپنی اراضیات سے محروم افرادکے لئے ٹی آرایس کی جانب سے منظم کردہ دھرنے میں اپل میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسرکودنڈارام نے مطالبہ کیاکہ اس پراجکٹ کے باعث اراضیات سے محروم افرادکوملازمت کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں آئی ٹی پراجکٹس کے قیام سے پہلے مقامی افرادکوملازمتیں فراہم کی جانی چاہئیں تھی لیکن اس پر غورنہیں کیاگیا۔تلنگانہ نان گزیٹیڈآفیسرس اسوسی ایشن(ٹی این جی او)کے کنوینرسرنیواس گوڑنے کہاکہ ٹی آرایس ریاست میں آئی ٹی پراجکٹس کے قیام کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا "ہم حیدرآباد میٹروریل پراجکٹ میں اراضیات سے محروم افرادکوملازمتوں کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھیں گے"۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں