جن لوک پال مسئلہ - استعفیٰ دینے کجریوال کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

جن لوک پال مسئلہ - استعفیٰ دینے کجریوال کی دھمکی

جن لوک پال بل کے مسئلہ پر اپنے موقف کو سخت کرتے ہوئے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج دھمکی دی ہے کہ اگر دوسری جماعتوں کی تائید نہ ہونے کی وجہہ سے ریاستی اسمبلی میں مخالف کرپشن قانون منظور نہیں ہوتا ہے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ ایک دن قبل انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ وہ کرپشن کے مسئلہ پر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ کجریوال نے کہاکہ اگر اس قانون کو اسمبلی کی منظوری حاصل نہیں ہوئی تو انہیں عہدہ پر برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی دونوں اس بل کی مخالفت کررہے ہیں۔ کجریوال کی 7ہفتے قدیم حکومت کی بقا کا انحصار کانگریس کی باہر سے تائید پر ہے۔ کجریوال نے کہاکہ ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے وہ 100مرتبہ بھی چیف منسٹر کے عہدہ کی قربانی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر جن لوک پال بل اور سوراج بل منظور نہیں ہوئے تو حکومت گرجائے گی۔ کرپشن پر قابو پانے کیلئے جن لوک پال بل لانا آدمی عام پارٹی کا اہم انتخابی وعدہ تھا۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایاکہ ملک میں سوراج قائم کرنے کےئلے ایک ہزار بار چیف منسٹر کی کرسی کو قربان کیا جاسکتا ہے۔ میں چیف منسٹر بننے کیلئے یہاں نہیں آیا میں ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے یہاں آیا ہوں۔ اس دوران دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر اروندر سنگھ لولی نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ چیف منسٹر ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بہانے تلاش کررہے ہیں۔ یہ ایک شاطرانہ چال ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کجریوال حکومت قواعد کے مطابق اسمبلی میں اس بل کو پیش کرتی ہے تو کانگریس جن لوک پال بل کی مکمل تائید کرے گی۔ اس دوران پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو آج اسمبلی میں جن لوک پال بل کی عدم منظوری پر استعفیٰ کی دھمکی کے معاملہ پر اناہزارے کی تائید حاصل ہوئی۔ کجریوال نے مہاراشٹرا سدن میں انا ہزارے سے ملاقات کی اور انہیں اسمبلی میں جن لوک پال اور سوراج بلس کی پیشکشی کے عام آدمی پارٹی حکومت کے منصوبہ کے بارے میں بتایا۔ کجریوال سے اپنی ملاقات کے بعد انا ہزارے نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر بل منظور نہیں ہوتا ہے تو انہیں استعفیٰ دینا چاہئے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ اس دھمکی کے بارے میں چیف منسٹر کی تائید کریں گے۔ اگریہ قانون منظور نہیں ہوا تو استعفیٰ دے دیں گے۔ اس دوران ٹیم انا ہزارے کی رکن کرن بیدی نے آج رات استعفیٰ کی دھمکی پر اروند کجریوال پر برہمی کااظہار کیا اور سوال کیا کہ کیا مخالف کرپشن قانون محض ٹکراؤ اور دوسروں پر تنقید کیلئے تیار کیا گیا ۔

Arvind Kejriwal threatens to quit over Jan Lokpal bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں