افضل گرو کی پہلی برسی - یسین ملک گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

افضل گرو کی پہلی برسی - یسین ملک گرفتار

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ( جے کے ایل ایف) کے صدرنشین محمد ےٰسین ملک کو فرنٹ کے دیگر تین قائدین کے ساتھ آج اس وقت احتیاطی حراست میں لے لیا گیا جب انہوں نے یہاں کے تاریخی لال چوک کی سمت مارچ کرنے کی کوشش کی۔ ےٰسین ملک 7فروری سے روپوش تھے، وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اچانک میسومہ میں نمودار ہوئے اور انہوں نے موافق علیحدگی پسند نعرے لگائے وہ جے کے ایل ایف بانی محمد مقبول بٹ اور پارلیمنٹ پر حملہ کے خاطی افضل گرو کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے۔ محمد مقبول بٹ کو دہلی کی تہاڑ جیل میں 11فروری 1984ء اور افضل گروکو 9فروری 2013ء کو پھانسی دی گئی تھی۔ ان دونوں کو بعدازاں جیل کے احاطہ میں ہی دفنا دیا گیا۔ ملک اور جے کے ایل ایف قائدین جیسے ہی مین روڈ کے قریب پہنچے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ انہیں بعدازاں کوٹھی باغ اسٹیشن منتقل کیاگیا۔ جے کے ایل ایف نے آج "لال چوک چلو، کی اپیل کی تھی تاکہ وہاں ریالی نکالی جائے تاہم حکام نے پورے سیول لائن علاقہ، بشمول لال چوک کو خار دار تاروں سے بند کردیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں تاکہ علیحدگی پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے جو پارلیمنٹ پر حملہ کے ملزم محمد افضل گروپ کو پھانسی کی پہلی برسی منانے کیلئے احتجاجی مظاہرے منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ شمالی کشمیر میں ہندوواڑہ کو چھوڑ کر تمام بڑے شہروں میں سخت ترین پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ سی آر پی ایف اور پولیس جوانوں کی بھاری تعداد بھی تعینات کردی گئی ہے تاکہ احتجاجی مظاہروں کو ناکام کیا جاسکے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ 4یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کئی اضلاع بشمول سرینگرمیں دفعہ 144نافذ کردیاگیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ حالات تاحال پرامن ہیں اور وادی میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ احتیاطی اقدامات کے تحت آج وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بھی مسدود کردی گئیں۔ علی الصبح ہی موبائیل فونس اور دیگر آلات پر انٹرنٹ خدمات بندی کردی گئیں جبکہ لینڈ لائن فون کے ذریعہ براڈ بیانڈ کنکشنوں پر انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی تاہم ذرائع نے بتایاکہ افواہوں کو پھیلانے کیلئے ان خدمات سے استفادہ روکنے کی غرض سے یہ قدم اٹَایا گیا ہے۔ افضل گرو کو گذشتہ سال 9فروری کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر وہیں اس کی تدفین کردی گئی تھی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی برسی 11فروری کو منائی جاتی ہے۔ مقبول بٹ کو بھی 20سال قبل تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر وہیں دفن کردیا گیا تھا۔ آج صبح ہوتے ہی اڈریس سسٹم سے لیس پولیس کی گاڑیاں سڑکوں پر نکل پڑیں اور حساس وغیر محفوظ علاقوں میں پابندیوں کا اعلان کیاگیا۔ حکام نے افضل گروک ی برسی سے قبل کئی اعلیٰ علیحدگی پسند قائدین کو حراست میں لے لیا ۔ سخت گیر حریت کانفرنس قائد سید علی شاہ گیلانی کو جو کل ہی دہلی سے وادی واپس ہوئے، گھر پر نظر بند کردیاگیا ہے۔

Afzal Guru's death anniversary: Geelani, Yasin Malik arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں