اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ایک رابطہ اجلاس کے بعد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے بارے میں پاکستانی میڈیا میں ملے جلے ردعمل کااظہار کیا جارہا ہے اور ایک روزنامہ میں انہیں سب سے زیادہ غیر متاثرکن ہندوستانی سیاستداں قراردیا۔ جبکہ ایک روزنامہ نے ان کی سادگی کیلئے ان کی تعریف کی۔ اخبار دی نیوز ڈیلی نے کہاکہ وہ ملک کے غیر متاثرکن سیاستداں نظرآتے ہیں لیکن انتہائی متاثرکن ایجنڈہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کے دورہ کنندہ صحافیوں کے ایک وفد نے جمعہ کو نئی دہلی میں کجریوال سے ملاقات کی۔ باہمی تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیاہے، میں نے پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کا مطالعہ نہیں کیا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے۔ اس بارے میں زیادہ اصرارکے ساتھ پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ یہ موضوع میرے دائرہ سے باہر ہے۔ آپ کو مرکزی حکومت سے پوچھنا چاہئے۔ اخباردی نیوز نے کجریوال پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کیلئے بالکل بھی تیار نہیں تھے اور پتہ نہیں انہیں یہ بھی یاد ہوگا کہ نقشہ میں پاکستان کہاں ہے۔ ان کی حکومت کو کانگریس پارٹی کی تائید کے بار یمیں سوال پر کجریوال نے کہاکہ انہوں نے ہمیں پھنسانے کیلئے تائید کی تھی اور وہ خود اب پھنس گئے ہیں۔ اخبار ڈان کے مطابق جب پاکستانی سپاہیوں نے انہیں عام آدمی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی تو کجریوال نے جواب دیا کہ یہ سب اﷲ کا شکر ہے ہم تو بہت چھوٹے لوگ ہیں۔
Arvind Kejriwal 'most unimpressive' politician: Pakistan daily
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں