یروشلم
(رائٹر)
اسرائیل کے وزیر فینانس نے مغربی کنارہ میں یہودی بستیوں کے لئے فنڈ کی منتقلی روک دی ہے اور وہاں بلدیات کی مدد کے لئے دی گئی رقومات کی ایک آباد کار نواز سیاسی گروہ کے ہاتھ لگنے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ اسرائیلی وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ \"یہ رقم یہودی بستیوں میں سیکورٹی اور عمارات کی مرمت کے لئے مختص کی گئی تھی اور اس کی 2009ء اور 2010ء میں یہودی بستیوں کے تعمیر منجمد کرنے کے 10ماہ کے عرصہ کے دوران منظوری دی گئی تھی \"۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ \"اس میں سے کچھ رقم غیر قانونی طور ہر ایک آباد کار کونسل کے ہاتھ لگ گئی تھی اور اس کو حکومت کی پالیسی کے خلاف سر گرمیوں سمیت سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تھا \"۔ ان الزامات کو اسرائیلی ٹیلی ویژن سے بھی نشر کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ \"وزیر خزانہ یائر لیپڈ نے تحقیقات مکمل ہونے تک فوری طور پر رقوم روکنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ہفتے میں خرد برد کی تحقیقا ت کر کے رپورٹ پیش کی جائے \"۔ ییشا کونسل کے ترجامن نے فوری طور پر اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ اسرائیل کی وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران حکومت نے بلدیاتی اداروں کو چودہ کروڑ اسی لاکھ شیکلز (چار کروڑ بیس لاکھ ڈالرز) کی رقم دی تھی اور اس رقم کو دینے کو مقصد تعمیرات کے انجماد کے10ماہ کے عرصہ کے دوران یہودی آباد کاروں کو پہنچنے والے مالی نقصان کا زالہ کرنا تھا ۔
Jewish settlements funds on hold
2014-02-03
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں