یورپی ممالک کے بائیکاٹ کی دھمکی سے اسرائیل خوفزدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

یورپی ممالک کے بائیکاٹ کی دھمکی سے اسرائیل خوفزدہ

یروشلم
(یواین آئی)
اسرائیل اس بات سے خوفزدہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن عمل اگرناکام ہوگیاتواسے بالعموم پوری دنیااوربالخصوص یوروپی ملکوں کی جانب سے بائیکاٹ کاسامناکرناپڑسکتاہے،اگرایساہواتواس کے نتیجے میں وہ سنگین معاشی بحران کاشکارہوسکتاہے۔اسرائیل کے ایک تھینک ٹینک کے زیراہتمام ہونے والے عوامی سروے میں بتایاگیاہے کہ صہیونیوں کی اکثریت پورپی یونین کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دھمکیوں پرسخت پریشان اورخوف کاشکارہے۔یہودی آبادکاروں کوخطرہ ہے کہ پورپی یونین کی جانب سے بائیکاٹ کے نتیجے میں اسرائیل بدترین معاشی بحران کاشکارہوسکتاہے۔اسرائیل کے’انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی‘کے زیراہتمام یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کے اثرات کے بارے میں ایک عوامی جائزے پرمبنی رپورٹ تیارکی گئی۔سروے رپورٹ میں حصہ لینے والوں کی اکثریت نے اس خدشے کااظہارکیاہے کہ پورپ کی دھمکیاں غیرسنجیدہ نہیں ہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اسرائیل کوپورپی یونین کے بائیکاٹ کاسامناکرناپڑسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق67فیصدرائے دہندگان کاکہناہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن عمل کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل کوبالعموم پوری عالمی برادری بالخصوص پورپ کی جانب سے بائیکاٹ کاسامناہوسکتاہے۔اگرایساہوجاتاہے تواس کے نتیجے میں اسرائیل سنگین معاشی بحران کاشکارہوسکتاہے۔’انسٹیٹیوٹ اف جیوگرافک‘ کے چیرمین کاکہناہے کہ یہودی آبادکاریورپی یونین کی جانب سے اقتصادی بائیکاٹ کی دھمکیوں کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں۔یہودی آباد کاروں کاخیال ہے کہ یورپی یونین ذہنی طورپرتل ابیب پرمعاشی پابندیاں لگانے کے لیے تیارہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل میں غریب اوردرمیانہ طبقہ بھی متاثرہوں گے کیونکہ اسرائیل میں شہریوں کی اوسط آمدنی9سے13ہزارشیکل یعنی3600امریکی ڈالرسالانہ سے زیادہ نہیں ہے۔
Israeli fear boycott if peace talks fail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں