پشاور
(پی ٹی آئی)
پاکستانی طالبان کے سرکردہ مذاکرات کارنے آج کہاکہ ممنوعہ تنظیم کی سیاسی’’شوری‘‘کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں اوراس کی تفصیل کے بارے میں حکومت سے ایک یادودن میں بات چیت ہوئی۔جمعیتہ العلماسے اسلام کے قائد سمیع الحق نے ایک پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات صرف منٹوں کی بات چیت میں کامیاب نہیں ہوتے بلکہ صبرآزمااندازمیں طویل وقت تک مذاکرات ضروری ہوتے ہیں۔سمیع الحق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاکریں۔طالبان کے مطالبات کے سلسلے میں پوچھے جانے پرجمعیتہ العلماسے اسلام کے قائدنے کہاکہ وہ مطالبات کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکے۔اگران مطالبات کاانکشاف کیاجائے تومذاکرات میں رکاوٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وہ سرکاری مذاکرات کمیٹی سے کل یاپرسوں ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ طالبان سے رابطہ مثبت اورکامیاب رہا۔سمیع الحق کے بارے میں مشہورہے کہ وہ بابائے طالبان ہیں۔ان کی نگرانی ہی دارالعلوم حقانیہ چلایاجاتاہے۔اس دینی تعلیمی مرکزسے کئی طالبان قائدین نے تعلیم حاصل کی۔1980کے عشرے میں جن نوجوانوں نے اس دارالعلوم میں تعلیم حاصل کی وہ آج طالبان کے رہنماہیں۔طالبان سربراہ ملاعمراس دارالعلوم کے فارغ التحصیل ہیں۔یہاں کے فارغ التحصیل علمانے علمی زندگی میں اترنے کتابوں کوطاقوں میں رکھ دیااورہتھیاراٹھالئے۔افغانستان میں سابق سودیٹ یونین کے خلاف جنگ کی۔قبل ازیں اطلاع کے مطابق طالبان نے15نکاتی منشورمطالبات تیارکیاہے۔اس15نکاتی منشورمطالبات میں شرعی قوانین کانفاذ،ساتھی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ شامل ہے۔طالبان کی شوری نے شمال مغربی پاکستان میں ہفتہ کے دن سے جاری ہیں۔قبائیلی علاقوں سے فوج کوہٹانے کامطالبہ کیاہے۔جماعت اسلامی کے قائدابراہیم خاں اورجمعیتہ العلماسے اسلام کے قائدیوسف شاہ وزیرستان میں ہیں اوردورروزسے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستانی حکومت کے شربراہ کردہ ہیلی کاپٹرسے یہ قائدین اکورہ خٹک پہنچے۔یوسف شاہ نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ انہوں نے ایک نامعلوم مقام پرطالبان سے ملاقات کی۔انہوں نے ایک مسجدسے کیے جانے والے اعلانات سنے اس وقت ڈورن طیارے آسمان پرپرواز کررہے تھے۔ان ہی مسائل کووزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں سے کیے مذاکرات اٹھایاگیا۔یہ مذاکرات ٹیلی فون پرہوئے۔وزیرداخلہ نے خبردارکیاکہ جوکوئی بھی مذاکرات کوناکام بنانے کی کوشش کرے اس کوقوم کادشمن تصورکیاجائے گا۔یوسف شاہ نے کہاکہ12رکنی طالبان کی شوری نے مثبت پیام حکومت کو روانہ کیاہے اوردواہم مسائل پر’’شوری‘‘کے اجلاس میں غورکیاگیا۔طالبان شوری نے اپنے منشورمطالبات کوتحریری طورپرمذاکراتی ٹیم کے حوالے کیاہے۔منشورمطالبات کاانکشاف حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کے بعدہی کیاجائے گا۔طالبان قیادت ڈرون حملوں کے خطرے کی وجہ اپنے مقامات تبدیل کررہی ہے۔آسمان پرڈورن طیارے اڑرہے ہیں۔ڈرون طیارے مسلسل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔عدالتوں میں شرعی قوانین کانفاذطالبان کے ایجنڈہ میں شامل ہے۔ڈرون حملے بند کرنے مطالبہ ہے اورسرکاری اورخانگی مدارس میں دینی تعلیم شروع کرنے کامطالبہ ہے۔دیگرمطالبات میں طالبان اوربیرونی لڑاکاکارکنوں کی رہائی،ڈرون حملوں میں تباہ املاک کے معاوضہ کی ادائی،قبائیلی علاقوں سے فوج کاتخلیہ کرنے اورچک یوسٹس بندکرنے کے مطالبات شامل ہیں۔اس کے علاوہ طالبان کے خلاف عائد کردہ فوجداری الزامات واپس لئے جائیں اورفریقین اپنے قبضہ میں موجودقیدیوں کورہاکردیں۔
Tahreek-i-Taliban Pakistan (TTP) demand 'Islamic system'
2014-02-11
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں