کانگریس ۔ این سی پی میں سیٹوں کی تقسیم پر سمجھوتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

کانگریس ۔ این سی پی میں سیٹوں کی تقسیم پر سمجھوتہ

کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے درمیان انتخابی اتحادبرقراررہے گا،دونوں پارٹیوں کے درمیان آئندہ لوک سبھاالیکشن کے پیش نظرنشتسوں کی تقسیم پرآج سمجھوتہ ہوگیا۔کانگریس اوراین سی پی بالترتیب26اور22نشستوں پرمہاراشٹرمیں الیکشن لڑیں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصے سے دونوں پارٹیوں میں سیٹوں کی تقسیم پرآپس میں گفتگوکاسلسلہ جاری تھااورآج باقاعدہ فیصلہ ہوگیاہے۔مہاراشٹرمیں لوک سبھاکی کل48نشستیں ہیں اوراین سی پی نے ہمیشہ کہاہے کہ وہ پرانے فارمولے پرعمل کرے گی۔فی الحال دونوں نے ریاست کی48میں سے این سی پی22اورکانگریس26سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔این سی پی چیف بھاسکرجادھونے دسمبرمیں کہاتھاکہ این سی پی کاسمجھوتہ نہیں ہوگا،لیکن آج حتمی فیصلہ کرلیاگیاہے۔دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے اس فارمولہ عمل کررہے ہیں۔کانگریس اس باربھی26سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔جبکہ جونےئرپارٹی این سی پی22سیٹوں لڑے گی۔کانگریس اوراین سی پی کے درمیان ہمیشہ سیٹوں پرتنازع رہتاہے۔حال میں شردپوارنے گجرات کے وزیراعلی نریندرمودی کومودالزم نہیں ٹہرایاہے اورحال میں مودی سے ملاقات کااعتراف بھی کیاہے۔دونوں17جنوری کوملے تھے۔آج دونوں میں سیٹوں پرسمجھوتہ ہوگیاہے اوریہ طے ہے کہ دونوں یوپی اے کے پارٹنرایک ساتھ الیکشن لڑیں گے۔اس سے قبل اڈھاولے کی آرپی آئی کے ساتھ دونوں کاسمجھوتہ تھا۔اس باربھی مختلف ایجنسیوں نے سروے میں کہاہے کہ این ڈی اے الیکشن میں مہاراشٹرمیں اچھی پوزیشن میں ہے،لیکن اس قبل بھی ایسی پیش گوئی کی جاچکی ہے مگریوپی اے کے اتحادی کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ2009کے عام انتخابات میں دونوں پارٹیوں کو25سیٹوں کوکامیابی ملی تھی،جس میں کانگریس کو17اوراین سی پی کو8کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Congress, NCP finalize seat sharing arrangement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں