بی جے پی سے سیکولر ہندوستان کے نظریہ کو خطرہ لاحق - سونیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

بی جے پی سے سیکولر ہندوستان کے نظریہ کو خطرہ لاحق - سونیا

صدرکانگریس سونیاگاندھی نے بی جے پی پرسخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات اتحاد او رسیکولرزم جیسے قومی نظریات کے تحفظ کیلئے جنہیں خطرہ لاحق ہے ،اہم ہیں۔ سونیاگاندھی نے کیرالہ کے کانگریس کارکنوں کے خصوصی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2014کے انتخابات انتہائی اہم ہیں کیوں کہ یہ انتخابات آپ کے تصور کے مطابق ہندوستان کے بارے میں ہیں۔ ہندستان کے نظریہ کو ان لوگو ں سے خطرہ لاحق ہے جو صرف اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے بلکہ ہندوستان کی روح او رقلب کو بھی تبدیل کردینا چاہتے ہیں ۔اب ہمارے سامنے دو متبادلات ہیں۔ ہم یا تو سب کے لئے ہندوستان کا انتخاب کریں یا پھر صرف چند افراد کے مفادات کی تکمیل کرنے والے ملک کا انتخاب کریں۔ ہم اتحاد چاہتے ہیں۔ وہ (اپوزیشن) یکسانیت چاہتے ہیں۔ ہم ہندوستان کو باہم جوڑنے کا نظریہ رکھتے ہیں جب کہ وہ پھوٹ ڈالنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہماری اصل اپوزیشن جماعت کی دلیل ہے کہ یوپی اے حکومت کے10سالہ دور کے بعد اب تبدیلی کا وقت ہے ۔ میں یہ جانا چاہتی ہیوں کہ آخر وہ کیسی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ کیا ہندوستان کے عوام اپنے دیرینہ اقدار کو جھوٹ او رغیر آزمائے ہوئے وعدوں کی خاطر ترک کردیں گے ۔ علحدہ اطلاع کے مطابق یوپی اے صدر نشین سونیا گاندھی نے آج اس بات پر اظہا ر تاسف کیا کہ اتفاق رائے کے فقدان کی وجہ سے وہ لوک سبھا میں خواتین تحفظات بل منظور کرانے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے یہاں کہاکہ ایک ایسے وقت جب کہ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں مجھے سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہیکہ اتفاق رائے کے فقدان کے سبب لوک سبھا میں خواتین تحفظات بل منظور نہیں کیا جاسکا جب کہ راجیہ سبھا میں اسے منظوری دے دی گئی تھی۔ انہوں نے ایک کتاب"نربھئے کیرالا ،سرکشٹ کیرالا"کی رسم اجراء کے دوران ان خیالات کااظہار کیا۔ پروگرام ایک سرکاری سیول سوسائٹی کی پہل پہے تاکہ خواتین اوربچوں کے خلاف جرائم سے نمٹا جاسکے۔ سوناگاندھی نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہراسانی ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ مجھے آپ کو دہلی اورممبئی میں پیش آئے شرمناک واقعات یاد دلانے کی ضرورت نہیں ۔ یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے اورایسے واقعات کا عاادہ نہیں ہونا چاہئے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی اس قانون سازی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جس کے تحت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کیلئے33فیصد نشستیں مختص کرنے کی تجویز ہے۔

The idea of India is under THREAT: Sonia on BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں