15/فروری نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی کابینہ نے دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی اسمبلی تحلیل کردینے سکبدوش حکومت کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نجیب جنگ کی جانب سے بھیجی گئی سفارش پر مرکز نے یہ فیصلہ کیا اور اسمبلی کومعطل کردیاگیا۔ مرکز کوروانہ کردہ ایک رپورٹ میں جنگ نے70رکنی اسمبلی کوتحلیل کرنے کی تائید نہیں کی جس کی سفارش اروند کجریوال زیر قیادت مجلس وزرا نے گزشتہ رات استعفیٰ دینے سے قبل کی تھی۔ لیفٹننٹ گورنر کا یہ اقدام کسی بھی سیاسی جماعت یا مختلف جماعتوں کے اتحاد کے لئے نئی حکومت تشکیل دینے کا امکان کھلارکھتا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ جنگ نے مرکز سے کہاکہ قومی دارلحکومت کو صدر راج کے تحت کردیا جائے کیونکہ کوئی بھی پارٹی متبادل حکومت تشکیل دینے کے موقف میں نہیں ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر کی سفارش پر قطعی فیصلہ مرکز کی جانب سے لیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے عہدیدارو ں کاکہنا ہے کہ اس سلسلہ میں وزارت قانون کی رائے طلب کی جائے گی اور تمام حقائق مرکزی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے ۔ جس کے بعد ہی قطعی فیصلہ لیا جائے گا۔ گزشتہ سال کے اواخر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اروند کجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے کانگریس کی بیرونی تائید حاصل کرتے ہوئے ڈسمبر کے میں حکومت بنائی۔ دہلی اسمبلی میں جن لوک پال بل کی پیشکشی میں ناکامی کے بعد آپ حکومت نے کل استعفیٰ دیدیا اور اسمبلی کوتحلیل کرتے ہوئے تازہ انتخابات منعقد کروانے کی سفارش کی۔ ذرائع کے مطابق لیفٹنٹ گورنر نے اپنی رپورٹ کے ساتھ کجریوال کا مکتوب استعفیٰ بھی صدر کے پاس بھیج دیا ہے ۔ نجیب جنگ نے آج کہاکہ انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت کے استعفیٰ سے دہلی میں پیدا شدہ سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو بھیج دی ہے ۔ جنگ نے آپ حکومت کا استعفیٰ بھی صدر کو روانہ کردیا۔ Union Cabinet approves President's rule in Delhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں