عوام تعصب اور عدم رواداری کو مسترد کر دیں - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

عوام تعصب اور عدم رواداری کو مسترد کر دیں - پرنب مکرجی

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ملک کی تاریخ اور روایات نے ہمیشہ منطقی مشاورت کرنے والوں کو سراہا ہے جب کہ غیر رواداراور تنگ نظر افراد کو مستردکیاگیا ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے عوام پرزوردیا کہ غیر رواداراور تنگ نظر کو مسترد کرنے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ ورلڈ بک فیر کا یہاں افتتاح انجام دیتے ہوئے صدرجمہوریہ نے سیکولر، ہمہ لسانی اورجمہوری ہندوستان کے مثالی نمونہ کے تحفظ کو اور اس کے فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات کریں۔ پنگوئن کی جانب سے حالیہ عرصہ میں ایک کتاب کی دستبرداری سے متعلق حالیہ تنازعہ کا حوالہ دیئے بغیر صدرجمہوریہ نے کہاکہ دستور کی جانب سے اظہارکی دی گئی آزادی کا تحفظ کیا جاناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ عدم رواداری، تنگ نظری ، تعصب اور نفرت کو مستردکرنے میں سمجھوتہ نہیں کرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بک فیئرس جسے کہ یہ میلہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری تاریخ او رروایات نے ہمیشہ غیر وادار ، تنگ نظر کے مقابلہ منطقی اور مشاورت کرنے والے ہندوستانیوں کو قابل ستائش تسلیم کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہ ہمہ جہتی نظریات ،خیالات اور فلسفہ نے ہمارے ملک میں صدیوں سے پرامن انداز میں ایک دوسرے سے مسابقت کی ہے او رہمارے دستو رکی جانب سے اظہار خیال کی آزادی ایک سب سے اہم بنیادی حق ہے جس کی ضمانت دی گئی ہے ۔ صدرجمہوریہ کے یہ ریمارک پنگوئن کی جانب سے کئے گئے اقدام کے تناظر میں اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ پنگوئن نے عدالت کے باہر معاملہ فہمی کرتے ہوئے امریکی مصفنہ وینڈی ڈونگیر کی جانب سے تحریر کردہ کتاب "ہندو ز اینڈ آلٹرنیٹیو ہسٹری سے دستبرداری اختیار کی۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ اس طرح کے بین الاقوامی بک فیرس ہندوستان کی آزاد، جمہوری،ہمہ لسانی ، ہمہ ثقافتی اورسیکولرسماج میں اظہارکا ذریعہ ہے جونظریات اورخیالات کو یکساں رفتار سے مسابقت کے مساوی مواقع حاصل ہیں۔ بک فیئر کے تعلق سے صدرجمہوریہ نے اس سال کے عنوان "کتھا ساگر: سلیپر پٹنگ چلڈرنس لٹریچر" پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بچے ادب کے بہترین مطالعہ کرنے والے ہیں کیونکہ مکرو فریب کی ان کے پاس گنجائش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی گوشہ میں انسانی سماج اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک بامعنی ادب بچوں اور نوجوان قارئین کے لئے فراہم نہیں کیا جاتا۔ انہو ں نے ادیبوں،ناشرین اورحکومت پرزوردیا کہ وہ بچوں کے ادب کو سب سے زیادہ فروغ دیں۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ یہ کہا جاتا ہے انٹرنیٹ اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے دور میں کتابیں پیچھے رہ جائیں گی لیکن ایسا شاید ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل کتابیں اورچھپی ہوئی کتابیں ایک دوسرے کی مخالف نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آج ہندوستان کتابوں کی اشاعت کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اورہندوستان میں اشاعتی صنعت 25تا30فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کررہی ہے ۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر ثقافت چندریش کمار کٹوچ کے علاوہ پولینڈ کی وزیر خارجہ کیمرش چیک اور وزیر ثقافت مونیکا اسپولین کے علاوہ مہمان خصوصی کے طورپر بچوں کے مشہور ادیب رسکن بانڈ اور نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین اے ستیومادھون اورڈائرکٹر ڈاکٹر ایم اے سکندر نے بھی خطاب کیا۔

President Pranab Mukherjee asks people to reject intolerance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں