ہند - بحرین اہم شعبوں میں تعاون کے تین معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-20

ہند - بحرین اہم شعبوں میں تعاون کے تین معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اوربحرین نے آج اہم شعبوں بشمول تجارت میں تعاون کووسعت دینے کافیصلہ کیاہے۔دونوں ممالک کے درمیان3معاہدوں پردستخط بھی ہوئے۔وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ اوربحرین کے حکمراں حمادبن عیسی الخلیفہ نے کئی اہم باہمی،علاقائی اورعالمی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔یہاںیہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ بحرین،مختلف شعبوں میں ہندوستانی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کاخواہاں رہاہے۔ہندوستان کی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں جیسے ٹاٹاکنسلٹنی سرویسس،رلٹاٹیک مہندرا،3iانفوٹیک اورآپٹیک کی شاخیں،پہلے ہی بحرین میں موجودہیں۔دورہ کنندہ شاہ بحرین الخلیفہ اورمیزبان وزیراعظم ڈاکٹرسنگھ کے درمیان بات چیت کے بعددونوں فریقین نے معاشی شعبہ اورکھیل کودکے میدان میں تعلقات کومستحکم کرنے کے3معاہدوں پردستخط کئے جن میں ایک معاہدہ،وزارت خارجہ(ہند)کے فارین سروس انسٹی ٹیوٹ اوربحرین کی وزارت خارجہ کے ڈپلومیٹک انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کویقینی بنانے سے متعلق ہے۔امورنوجوانان اورکھیل کود کے میدانوں میںیادداشت مفاہمت کامقصد،ادارہ جاتی سطح پروفودکے تبادلوں کے ذریعہ باہمی تعاون کومستحکم کرناہے۔مختلف شعبوں میں اسپورٹس ٹیموں کاتبادلہ بھی یادداشت مفاہمت میں شامل ہے۔باہمی تعاون کے لئے ایک"اعلی جوائنٹ کمیشن"کاقیام عمل میں آئے گااوریہ کمیشن،موجودہ مشترکہ کمیٹی برائے فنی ومعاشی تعاون کی جگہ لے گا۔یہ کمیٹی1981میں قائم کی گئی تھی۔"اعلی مشترکہ کمیشن کی صدارت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کریں گے۔یہ کمیشن دونوں ممالک کے درمیان ہرقسم کے تعاون کے،سرپرست ڈھانچہ کے طورپرکام کرے گا۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ حمادبن عیسی الخلیفہ کے والدشیخ عیسی بن سلمان الخلیفہ نے1981میں ہندوستان کادورہ کیاتھا۔وزیرخارجہ ہندسلمان خورشیدنے گذشتہ دسمبرمیں بحرین کادورہ کیاتھا۔وزیرخارجہ بحرین شیخ خالدبن احمدبن محمدنے اکتوبر2009میں ہندوستان کادورہ کیاتھا۔

India and Bahrain signed Agreements to expand Cooperation in Key Areas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں