سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کی 10 ویں سالگرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کی 10 ویں سالگرہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
فیس بک نئے چیالنجیس کے دوران اپنی10ویں سالگرہ منارہی ہے۔اقطاع عالم میں سوشل نٹ ورک کے1.2بلین استعمال کنندگان موجودہیں۔سوشل نٹ ورک میں بعض نئے اوراختراعی اضافوں کے سبب فیس بک کی بقااوراس کی مقبولیت کونیاچیالنج درپیش ہے۔ہارورڈیونیورسٹی کے مارک ذوکربرگ نے4فروری2004کواس کاافتتاح کیاتھا۔کمپیوٹر ورلڈنے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ سائٹ کاقیام درحقیقت طلباء کوآپس میں روبط اوراپنی آن لائن شناخت قائم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے ارادہ سے عمل میں لایاگیاتھا۔کمپنی کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمارکے مطابق سماجی نٹ ورکنگ سائٹ کے استعمال کنندوں کی تعداد1.2بلین ہے اورسائٹ کی پرچھائیاں دنیاکے ہرملک اورہرگوشہ تک پھیلی ہیں۔ذوکربرگ آئندہ مئی میں اپنی30ویں سالگرہ منائیں گے۔سلیکون ویالی میں ایک صنعتی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایاکہ سوشل نٹ روکنگ سائٹ کے لئے انہوں نے 10سالہ سنگ میل طے کررکھاہے۔
Facebook celebrates its 10th birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں