پاکستانی عام آدمی کو کجریوال کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ - روزنامہ ڈان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

پاکستانی عام آدمی کو کجریوال کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ - روزنامہ ڈان

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستان کے مشہورومقبول ترین روزنامہ’وی ڈان‘نے ہم وطنوں کوہندوستانی ریاست دہلی کے سابق چیف منسٹراروندکجریوال کی تقلیدکی ترغیب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے سادہ طورطریقوں کے علاوہ کرپشن کے خلاف ان کی آوازسے تحریک حاصل کرتے ہوئے پاکستانی عوام کوان کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔کجریوال دوروزقبل عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے،جس کے بعدروزنامہ ڈان نے دلی دوراست کے زیرعنوان اداریہ شائع کیا۔دہلی میں عام آدمی پارٹی(عآپ)کی حکومت صرف49دنوں تک ہی قائم رہ سکی۔اداریہ میں تحریرکیاگیاکہ پاکستانی عام آدمی کواروندکجریوال میں صرف ایک ہندوستانی سیاست داں ہی دکھائی نہیں دیتابلکہ ان کی شخصیت پڑوسی ممالک کے عوام کے لیے بھی باعث دلکشی ہے جس سے تحریک حاصل ہوتی ہے۔ادارہ میں کجریوال کی سادگی اورکرپشن کے خلاف ان کی زوردارمہم کی فراخدلی سے ستائش کی گئی اورپاکستانی عام آدمی کوانہیں اپنارول ماڈل بنانے کی ترغیب دی گئی۔اداریہ میںیہ وضاحت بھی کی گئی کہ مختصرمدتی ہونے کے باوجودکجریوال کی حکومت۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی13دنوں کی حکومت سے طویل تررہی۔عام آدمی پارٹی کی تشکیل صرف ایک سال قبل ہوئی تھی:تاہم اسے کڑھائی میں ابال سے تعبیرنہیں کیاجاسکتا۔اداریہ میں تاہم یہ انتباہ بھی دیاگیاکہ عام آدمی کامستقبل خطرات سے دوچارہے اوراس کی نشاہدی ان کے اس موقف سے ہوتی ہے کہ وہ سمجھوتہ اورمفاہمت کی راہ اپنانے سے ہچکچاتے ہیں،جس کے سبب ان کی روانگی بہ سرعت ہوئی۔اداریہ میں مزیدوضاحت کی گئی کہ دنیاکے کسی بھی گوشہ یاملک میں عام آدمی کاسب سے بڑامسئلہ یہ ہے کہ وہ سادہ لوح اورسادگی پسندہے اوراس نظریہ سے ہرمسئلہ کودیکھتا‘سمجھتااورحل کرنے کی کوشش کرتاہے۔کجریوال کی ایک خوبی یہ بھی کہ انہوں نے اپنی ریاست کی بنیادانسدادکرپشن پررکھی تاہم وہ اس مغالطہ میںآگئے جس کے تحت انہوں نے یہ توقع ظاہرکی کہ مستحکم پارٹیاں کانگریس اوربی جے پی بہ آسانی کرپشن کی وباکے خلاف مہم چلانے کے لیے مضبوط اورموثرقوانین وضع کرنے کی راہ کھلی چھوڑدیں گے۔دونوں ہی جماعتوں نے انہیں اتنی مہلت دی اورنہ بہ آسانی اس تنگ راہ سے گذرنے کاموقع دیااوراب صورتحال یہ ہے کہ چیلنج مزیدسنگین اوردشوارترہوگیاہے۔انہیں اب اقتدارپرقبضہ کے لیے ازسرنومہم چھیڑنی ہوگی۔روزنامہ نے کہاکہ45سالہ اروندکجریوال کواب یہ ہدایت مل چکی ہے کہ وہ ایک جداگانہ راہ اختیارکریں اورممنوعہ رخوں کی جانب سفرکرنے کے بجائے امکانات کومسخرکرنے کاہنرسیکھیں۔سیاست میں خودکوپختہ نمایاں اورمستحکم بنانے کے لیے ہرعام آدمی نے یہی رویہ اختیارکیاہے اورکامیابی ان کی منزل بنی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بام عروج پرپہنچنے کے بعدکوئی بھی شخص عام آدمی پرچھائیوں سے آزادہوجاتاہے۔
Emulate Kejriwal, Pakistan daily Dawn says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں