وائی ایس آر کانگریس کا آج جنتر منتر پردھرنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

وائی ایس آر کانگریس کا آج جنتر منتر پردھرنا

مرکزی حکومت اس ہفتہ تلنگانہ بل کو منظور کروانے کیلئے پوری تیاری کرچکی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ریاست کے دونوں علاقوں کے قائدین اپنے ایجنڈہ پر عمل آوری کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاستی تقسیم کے خلاف نئی دہلی کے جنترمنتر پر کل احتجاج کرنے والی ہے ۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے قائدین وکارکن دو ٹرینوں کے ذریعہ دہلی روانہ ہوچکے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ترجمان واسی ریڈی پدما نے بتایاکہ یہ دھرنا مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور تلگوعوام کی عزت نفس کے درمیان جنگ کے مترادف ہے اور بالآخر پارٹی کی جیت ہوگی۔ اسی دوران آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسر س اسوسی ایشن بھی اس ہفتہ دہلی میں ریاست کی تقسیم کے خلاف احتجاج کا منصوبہ رکھتی ہے۔ احتجاج کے حصہ کے طورپر رام لیلا میدان میں ریالی منظم کی جائے گی ۔ اے پی این جی اوز اورمتحدہ آندھراپردیش کے حامی ریاست کی تقسیم کے خلاف پہلے ہی دہلی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔اسی دوران علحدہ تلنگانہ ریاست کے حامی تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ بل کی حمایت کے لئے صدرتلنگانہ راشٹریہ سمیتی چندرشیکھرراؤ ،پارٹی کے ارکان اسمبلی اورتلنگانہ حامی دیگر جماعتوں کے قائدین بھی دہلی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ دہلی کا اے پی بھون گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متنازعہ تلنگانہ مسئلہ پر احتجاج او رتصادم کا مرکز بنا ہوا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں