یورپی یونین میں شمولیت سے متعلق ترکی کی کوششوں کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

یورپی یونین میں شمولیت سے متعلق ترکی کی کوششوں کی تائید

انقرہ
(آئی اے این ایس)
نیدرلینڈس یوروپی یونین میں ترکی کی شمولیت اوراس کی رکنیت کاخیرمقدم کرے گا بشرطیکہ الحاق سے متعلق بات چیت کانتیجہ مثبت ہو۔ڈچ وزیرخارجہ فرانس تیمرمینس نے انقرہ میں ترک وزیرخارجہ احمدداؤداداوغلو کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران کہاکہ مذاکرات کے ختم ہوتے ہی نیدرلینڈس پوروپی یونین کے ارکان ممالک میں ترکی کی شمولیت کاخیرمقدم کرے گا۔تیمرمینس،ترکی۔ہالینڈ بائی لیٹرل(ویٹن برگ)کانفرنس کے چھٹے اجلاس میں شرکت کیلئے انقرہ کے دورہ پرتھے۔انہوں نے کہاکہ وہ ترکی اورپوروپی یونین کے درمیان الحاق سے متعلق بات چیت کے23ویں اور24ویں ابواب کی کشادگی کی شخص طورپرحمایت کرتے ہیں۔انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ وہ حکومت اورپارلیمنٹ کے ساتھ اس موضوع پرتبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ان موضوعات پرگفتگوترکی کے حق میں بہترثابت ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں