لال مسجد کیس - پرویز مشرف کو حاضر عدالت ہونے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

لال مسجد کیس - پرویز مشرف کو حاضر عدالت ہونے کا حکم

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی ڈکٹیٹرپرویزمشرف کویکم مورچ کوپیش ہونے کا حکم دیاہے۔پرویزمشرف،دارالحکومت میں لال مسجد کے امام عبدالرشیدغازی کے قتل کے ملزم ہیں۔اسلام آباد عدالت کے ایک جج نے آج غازی قتل کیس کی سماعت کی۔کارروائی کے دوران پرویزمشرف کے وکیل نے ایک درخواست پیش کی جس میں سابق فوجی سربراہ کو شخصی حاضری سے استثنی کی گذارش کی گئی تھی۔جیونیوزنے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ عدالت نے سابق صدرکی درخواست قبول کرلی۔2007میں فوجیوں کی جانب سے لال مسجدکے محاصرہ کے دوران غازی کی موت کیلئے فوجی حکمراں کے خلاف ستمبر2013کوایک کیس رجسٹرکیاگیاتھا۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ انتہاپسندوں نے لال مسجدمیں روپوشی اختیارکررکھی تھی اورمشرف حکومت نے ان کے خلاف فوجی کارروائی کاحکم دیاتھاجس کے نتیجہ میں8روزہ خون ریزمحاصرہ کے دوران100افرادہلاک ہوگئے جن میں فوجی بھی شامل ہیں۔
Court summons Pervez Musharraf in Lal Masjid case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں