اوپنین پولیس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-27

اوپنین پولیس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ایجنسیوں کی جانب سے اوپنین پول کینتائج کے مبینہ استحصال پربرہمی ظاہرکرتے ہوئے کانگریس نے آج الیکشن کمیشن کادروازہ کھٹکھٹایااورایسی حرکتوں میں ملوث افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے،فوجداری الزامات عائد کرنے اوران پرپابندی لگادینے مداخلت کرنے کامطالبہ کیا۔کانگریس نے کمیشن سے کہاکہ وہ دستورکی دفعہ324کے تحت محصلہ اختیارات کااستعمال کرے تاکہ آنے والے لوک سبھاانتخابات میں رائے دہی ختم ہونے کے بعد48گھنٹوں تک اپنین پولس پرپابندی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے آزادانہ ومنصفانہ انتخابات کویقینی بنایاجاسکے۔چیف الیکشن کمشنروی ایس سمپت اوردیگرالیکشن کمشنروں کوایک مکتوب میں اے آئی سی سی سکریٹری کے سی متل نے کمیشن سے فوری مداخلت کرنے اوراسٹنگ آپریشن کے پیش نظرایسے اوپنین پولس کی اشاعت پرپابندی عائدکرنے مناسب ہدایات جاری کرنے کامطالبہ کیا۔کانگریس نے الیکشن کمیشن سے ایف آئی آراندراج اوراس میں ملوث افرادپرپابندی عائد کرنے کے سلسلہ میں بھی مداخلت کرنے کامطالبہ کیا۔ایک ٹی وی نیوزچینل نے کل دعوی کیاتھاکہ اس کی جانب سے کئے گئے ایک اسٹنگ آپریشن سے پتہ چلاہے کہ بعض ایجنسیاں جوانتخابات سے قبل اوپنین پولس کراتی ہیں۔،رقمی وصولیابی کے عوض اپنے نتائج میں ردوبدل کرنے تیاررہتی ہیں۔چینل نے دعوی کیاکہ اس کے اسٹنگ آپریشن میں تمام11ایجنسیاں بے نقاب ہوئی ہیں۔

Congress seeks ban on opinion polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں