امریکی فوج کے بجٹ میں تخفیف - پینٹگان کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-26

امریکی فوج کے بجٹ میں تخفیف - پینٹگان کا منصوبہ

واشنگٹن
(رائٹر)
امریکہ کے دفاعی بجٹ میں تخفیف کے پیش نظر وزارت دفاع فوج کے بجٹ میں تخفیف کرے گی ۔ جس کے تحت فوج کا حجم کر کے دوسری عالمی جنگ کے پہلے کی سطح پر لایاا جائے گا اور مشہور جنگی جہاز اے 10ہٹانے کے ساتھ ہی فوجیوں کی رعایتی منصوبوں کوکم کیا جائے گا ۔ فوج پر خرچ میں 2014تک 31ارب ڈالر اور 2015تک 45ارب ڈالر کی تخفیف کی تجویز ہے ۔ وزیر دفاع چک ہیگل نے دفاعی اخراجات میں تخفیف پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ خرچ میں تخفیف کے ساتھ ملک کو اس بات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ فوج کا دائرہ کم کئے جانے کے بعد کس طرح کے نئے حالات کا سامنا کرنا ہوگا ۔ ایسے وقت جب دنیا کی دیگر بڑی طاقتیں جدید ترین اسلحہ تیار کررہی ہیں اور ہم دفاعی بجٹ میں تخفیف کی بات کر رہے ہیں ۔ کم فوجیوں کو کیسے مختلف طرح کے خطروں سے نمٹنے کے لائق بنایا جائے گا ۔ پنٹگان کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ ہیگل نے کہا کہ ہمارے ملک کے سامنے موجود گیر یقینی صور تحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے اور سیکوریٹی سے متعلق خطرے بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں ، خرچ میں تخفیف سے ان خطروں سے نمٹنے میں فوج کی صلاحیت میں کمی آئے گی ۔ حالیہ برسوں میں پنٹگان نے فوجیوں پر کئے جانے والے خرچ میں کافی تخفیف کی ہے ۔ اسی پس منظر میں دفاعی سربراہ نے فوجیوں اور فوج کے کام کرنے والے دیگر ملازمین پر ہونے والے خرچ میں مرحلہ وار تخفیف کی ہے ۔ سنٹر فار اسٹر یٹجک اینڈ بجٹری ایسسمنٹ تھنک ٹینک کے دفاعی بجٹ کے ماہر ٹاڈہیر یسن نے کہا کہ فوجی اصلاحات کے ذریعہ پنٹگان صحیح سمت میں کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں جوبھی اصلاحات کی جائیں فوجیوں کی تنخواہ اور دوسری سہولتوں کے ساتھ ان کی تربیت اور جدید کاری کے درمیان توازن قائم رکھا جائے ۔ ذرائع کے مطابق تجویز ہے کہ اس وقت امریکہ میں فوجیوں کی کل تعداد یعنی 5لاکھ 20ہزار کو کم کرکے 4لاکھ 40اور 50کے درمیان لے آنا چاہئے ۔ ذرائع کے مطابق اگر ان کا یہ منصوبہ کانگریس سے منظور ہوجاتا ہے تو امریکی فوجیوں کی کل تعداد1940کے بعد سے پہلی مرتبہ کم ترین سطح پر پہنچ جائے گی ۔ واضح رہے کہ عالمی جنگ اور سرد جنگ کے زمانے میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر بے پناہ اضافہ کیا گیا تھا ۔ امریکی وزارت دفاع سے وابستہ ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر میڈیا کا بتایا ہے کہ اگر اس منصوبہ کو حتمی منظوری مل جاتی ہے تو امریکی فوج میں 13فیصد کمی کے اس مجوزہ منصوبہ کو 2017ء تک پایہ تکمیل تک پہنچادیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی دفاع بجٹ میں یہ کمی ایسے وقت میں تجویز کی گئی ہے جب واشنگٹن حکومت کو بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے ۔ قبل ازیں پنٹگان نے ملکی فوج کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے اسے 4,90,000تک لانے کا عزم طاہر کیا تھا لیکن اب امریکی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ دفاع کو تیزی دکھاتے ہوئے فوج کی تعدداد کو کم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی تعداد میں کمی سے امریکہ کی دفاعی صلاحیت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ یہ مزید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس ہوجائے گی ۔ واضح رہے کہ 2001میں ورلڈ ٹریڈٹاور پر حملوں کے بعد امریکی دفاعی بجٹ کو دوگنا کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ دہائی کے اواخر میں عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے کانگریس نے حکومتی اخراجات اور قرضوں میں کمی لانے کی کوششیں شروع کردی تھیں ۔
New Pentagon budget calls for smaller Army, pay changes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں