منامہ
(آئی اے این ایس)
بحرین کی وزارت داخلہ نے بحرین کے شہریوں کا خبردار کیا کہ وہ ملک کے اندر اور ملک کے باہر جہادی سرگرمیوں سے دور رہیں ۔ وزارت داخلہ نے بحرینی شہریوں سے کہا ہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی جہادی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں ۔ خلاف ورزی پر سخت سزادی جائے گی ۔ وزارت داخلہ نے مزید انتباہ دیا کہ دہشت گرد گروپوں میں شریک نہ ہوں اور نہ ایسے گروپوں کی مالی مدد کریں ۔ اس طرح کی سرگرمیوں کو بحرین کی سلامتی کو خطرہ میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ شام کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ، جہاں چند بحرینی شہری لڑائی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ شام کی سرکاری افواج کے ساتھ لڑائی میں چار بحرینی شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے تحقیقاتی ایجنسیوں سے کہاکہ باہر جانے والے افراد پر نظر رکھیں ۔ بیرون ملک جاکر لڑنے والے افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ایسے افراد جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بیرون ملک لڑائی میں شریک ہونے جارہے ہیں ان کے سفر پر امتناع عائد کردیا جائے گا ۔
Bahrain warns citizens against joining jihad missions
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں