اروناچل کے طالب علم کی موت - مرکز کو ہائیکورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

اروناچل کے طالب علم کی موت - مرکز کو ہائیکورٹ کی نوٹس

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
دہلی ہائیکورٹ نے آج اروناچل پردیش کے طالب علم کے قتل سے متعلق میڈیا کی اطلاعات کا ازخود نوٹ لیا اور مرکز سے کہاکہ وہ اس واقعہ کے بارے میں رپورٹ داخل کریں۔ واضح رہے کہ دہلی کے لاجپت نگر علاقہ میں اس نوجوان کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد چند دکانداروں نے اسے بری طرح زدوکوب کیا اور دوسرے دن اس 19سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔ جسٹس رمنا اور جسٹس راجیو سہائے اینڈ لا پر مشتمل بنچ نے وزارت داخلہ‘ حکومت دہلی اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کی اور چہارشنبہ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے قومی دارالحکومت میں مقیم شمال مشرق کے باشندوں کے تحفظ کیلئے کء یگئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ بنچ نے کہاکہ قومی دارالحکومت پر سب کا حق ہے۔ جنوبی دہلی میں پیش آیا واقعہ سخت تشویش کا باعث ہے۔ عدالت نے یہ بھطی کہا کہ حکومت کو اشتہارات جای کرتے ہوئے عوام سے رواداری برتنے کی اپیل کرنی چاہئے۔ قومی دارالحکومت میں مقیم شمال مشرق کے کئی قانونی محققین نے بھی بنچ پر شکایات پیش کیں اور بتایاکہ عوامی مقامات پر انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہلوک لڑکے نیڈو تانیا کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ 29جنوری کو نیڈو جب لاجپت نگر گیا تو وہاں کے چند دکانداروں نے اس کے ہیر اسٹائل کا مذاق اڑایا جس کے بعد وہ دکانداروں کے ساتھ اس کی بحث و تکرار ہوگئی۔ دکاندار غضبناک ہوگئے اور انہوں نے اسے بری طرح زدوکوب کیا۔ پولیس وہاں پہنچی اور ان میں مصالحت کرادی۔ بعدازاں تانیہ اپنے دوستوں کے ساتھ صفدر جنگ میں واقع اپنے مکان کو واپس ہوگیا۔ دوسرے دن صبح وہ بیدار نہیں ہوا۔ (بحالت نیند اس کی موت ہوگئی) جب اس کے دوست اسے ایمس ہاسپٹل لے گئے تو وہاں اسے مردہ قراردیاگیا۔ باور کیا جاتا ہے کہ دکانداروں کی زدوکوب کی وجہہ سے لڑکے کی موت ہوئی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں