یمن سے 29 القاعدہ ارکان کی سعودی عرب کو حوالگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-12

یمن سے 29 القاعدہ ارکان کی سعودی عرب کو حوالگی

صنعا
(رائٹر)
یمن سے سعودی حکام کومطلوب القاعدہ کے29عسکریت پسندوں کوسعودی عرب کے حوالے کردیاہے۔یمنی وزارت دفاع کی ویب سائٹ نے باخبرذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ عسکریت پسندسعودی شہری ہیں اورانہیں گزشتہ چنددنوں میں سعودی سیکیورٹی حکام کے حوالے کیاگیاہے۔تاہم سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجرجنرل منصورترکی نے کہاکہ اس معاملہ ان کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن وہ اس رپورٹ کی تصدیق کی کوشش کررہے ہیں۔یمن تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک سعودی عرب کاغریب پڑوسی ملک ہے جوالقاعدہ کی نہایت سرگرم شاخوں کاگڑھ ہے جوالقاعدہ فی العرب سے معروف ہے۔اس گروپ نے مغربی نشانوں بشمول بین الاقوامی ایرلائنرس پرحملے کرنے کے ناکام منصوبے بنائے ہیں۔سعودی عرب کواندیشہ ہے کہ یمن کاعدم استحکام اس کی سرحدوں پرکشیدگی پیداکرسکتاہے۔جزیرہ نمائے عرب کے اس غریب ملک میں سیکوریٹی افواج کوشمالی علاقوں کے باغیوں اورجنوب کے علحدگی پسندوں سے بھی چیلنجوں کاسامناہے اوراس ملک میں سیکوریٹی ہمیشہ ایک مسئلہ رہاہے۔سعودی عرب جس نے سابق میں افغانستان اورعراق میں القاعدہ کے خلاف لڑائی کی ہے۔2003سے2006ء تک اپنے ہی ملک میں اس گروپ کے خلاف پرتشددمہم چھیڑرکھی ہے جس میں تاحال سینکڑوں افرادہلاک ہوچکے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ سعودی عرب میں القاعدہ السعودکی موروثی حکمرانی کوزوال سے دوچارکرنے کے لئے کوشاں ہے لیکن اب تک اس کے تمام منصوبے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے بیرون ملک لڑائی میں ملوث اپنے شہریوں کوسخت سزادینے کاقانون منظورکیاہے۔
Yemen extradites al-Qaeda terrorists to Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں