ہندوستان کی پندرہویں لوک سبھا کا 21 فروری کو اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

ہندوستان کی پندرہویں لوک سبھا کا 21 فروری کو اختتام

15th-Lok-Sabha-ends
15 ویں لوک سبھاکاآج اختتام عمل میںآیاتاریخ میںیہ لوک سبھاکئی اعتبارسے یادگارثابت ہوئی۔لوگ سبھامیں اس قدرہنگا مہ آرآئی اورشورشرابہ اورایوان کے دقارکومجروح کرنے والے واقعات پیش آئے کہ ہندوستان کی جمہوریت کی کامیابی پرسوالیہ نشان لگ گیاہے۔تمام سرمائی اجلاس ہنگاموں کی نذرہوگیااورکوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنے وداعی خطاب میں کہاکہ وہ تیسری مرتبہ وزارت عظمی کاعہدہ قبول نہیں کرئینگے۔آنے والے لوک سبھاانتخابات کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کوگذشتہ10سال کے دوران حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کاایک موقع حاصل ہوگیاہے۔اس موقع پرانہوں نے اپوزیشن،اپنی کابینی رفقاء اورتمام ارکان کاشکراداکیا۔15ویں لوک سبھاکی سب بڑی خصوصیت یہی رہی کہ اس میں علیحدہ تلنگانہ کی منظوری دی گئی۔مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے ہندوستاتی جمہوریت کی خوبصورتی کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ارکان بعض امورپراشتعال انگیزی کامظاہرہ کرتے رہے لیکن انہوں نے اپنے اختلافات کوایوان کے باہرنہیں اٹھایا۔کئی امورپراہم ترین فیصلہ کئے گئے تاریخی بل جیسے لوک پال،فوڈسیکوریٹی اورتلنگانہ بل کومنظوری گئی۔شنڈے نے بی جے پی لیڈرسشماسوراج کی ستائش کی،سشمانے بھی سونیاگاندھی،منموہن سنگھ اورشنڈے کی تعریف کی۔سشمانے مزاحیہ اندازمیں کہاکہ کمل ناتھ نے شرارت اورسشیل کمارشنڈنے شرافت کامظاہرہ کیا۔

After 5 years of bitter feuds, 15th Lok Sabha ends with some laughs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں