انسداد رشوت ستانی بلز کو آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کرنے کا راستہ کھلا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

انسداد رشوت ستانی بلز کو آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کرنے کا راستہ کھلا ہے

مرکزی حکومت نے راہول گاندھی کے6پسندیدہ انسدادرشوت ستانی بلزکوآرڈیننسوں کے ذریعہ نافذکرنے کے امکانات کاراستہ کھلارکھاہے۔قبل ازیں اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے جاریہ سشن میں توسیع سے اتفاق کیا۔وزیرپارلیمانی امورکمل ناتھ نے کہاکہ’’ہم اس معاملہ پرغوروبحث کریں گے‘‘۔اخبارنویسوں نے ان سے پوچھاتھاکہ آیاحکومت،ان بلزکے نقاذکے لئے آرڈیننس جاری کرنے کاراستہ اختیارکرے گی۔ناتھ نے یہ بھی کہاکہ حکومت اس سلسلہ میںیعنی آرڈیننسوں کے نفاذکے سلسلہ میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے خیالات پرغورکرے گی۔’’ہم اس معاملہ پرغورکریں گے(کہ)صدرجمہوریہ کے خیالات کیاہیں کیونکہ ملک کوانسدادرشوت ستانی بلزکی ضرورت ہے جومنظوری طلب ہیں لیکن میری تمام ترکوششوں کے باوجودسیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے چاریہ اجلاس میں توسیع سے اتفاق نہیں کیا‘‘۔اسی دوران صدربہوجن سماج پارٹی مایاوتی نے کہاہے کہ’’اگرچہ ہم ان بلزکی حمایت کرتے ہیں،بلزکوبہت پہلے لایاجاناچاہئے تھا۔اب جبکہ حکومت خودرشوت ستانی میں ملوث ہے،وہ(حکومت)ان بلزکے ذریعہ اپنے امیج کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ پارلیمنٹ کاتوسیع شدہ اجلاس گذشتہ5فروری کوشروع ہواتھا۔کمل ناتھ نے بتایاکہ اپوزیشن جماعتوں کوترغیب دینے کی ان کی کوششوں کے باوجودان پارٹیوں نے اجلاس میں توسیع سے اتفاق نہیں کیا۔

Opposition parties did not agree to extend anti-graft bills session: Kamal Nath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں