بغداد
(آئی اے این ایس )
عراق کے وسطی ومشرقی علاقوں میں بندوق برادروں نے خصوصی طور پر عراقی سیکیورٹی فورسیز کو نشانہ بناتے ہوئے 19افراد ہلاک اور 29دیگر کو زخمی کردیا ۔ صوبائی پولیس ذرائع نے ژنہوانیوز ایجنسی کو بتایا کہ عراق کے شمال وسطی صوبہ صلاح الدین میں بندوق برادروں نے متعدد پولیس چیک پوائنٹس پر حملے کئے ۔ سینیہ شہر میں آج صبح کے حملہ کے نتیجہ میں خوفناک جھڑپ شروع ہوئی جس کے دوران 4پولیس ملازمین ہلاک اور 60دیگر زخمی ہوئے ۔ سینیہ ، صوبائی دارالحکومت تکریت سے شمال میں 50کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ مقامی حکام نے کرفیونافذ کردیا ہے جبکہ ٹاون میں مزید کمک پہنچ چکی ہے ۔ اس ذرائع نے بتایا کہ ملٹینٹوں کے تعاقب کی کاروائی شروع ہوچکی ہے ۔ اس سے علحدہ تشدد کے ایک اور واقعہ میں بندوق برادروں نے تکریت شہر میں 2پولیس افسروں کے مکان کو دھماکہ سے اڑادیا ۔ ان حملوں میں ایک پولیس ملازم کے علاوہ 2 عام شہری ہلاک اور 17دیگر زخمی ہوئے ۔ تکریت میں بھی حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے اور شہر کی سڑکوں پر فوجیوں کی گشت شروع ہوچکی ہے ۔ عراق کے مشرق صوبہ دیالہ میں بندوق برداروں نے رات کے وقت امام وسیل علاقہ میں پولیس آؤٹ پوسٹس پر حملے کئے جن میں 6پولیس ملازمین اور 4بندوق بردار ہلاک ہوئے ۔ فورس کمانڈر،دعنان فاروق کے علاوہ ایک پولیس آفیسر بھی ہلاک ہوگیا ۔ دریں اثنا بغداد کے شمالی علاقہ تاجی میں بندوق برداروں کا ایک گرو ہ سڑک کنارے بم نصب کر رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 2عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ عراقی وزرات دفاع نے القاعدہ فرنٹ کے ایک دہشت گردی کے سر پر 20ملین عراقی دینار انعام کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایس آئی ایل کے ایک رکن کو گرفتار کرنے والے 30ملین عراقی دینار انعام دینے کا اعلان ہوا۔
19 killed in attacks against security forces in Iraq
2014-02-23
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں