تلنگانہ مباحث کی مہلت میں توسیع نہ کرنے سی پی آئی کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

تلنگانہ مباحث کی مہلت میں توسیع نہ کرنے سی پی آئی کی درخواست

حیدرآباد
(یواین آئی)
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی)کے ریاستی یونٹ نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے درخواست کی کہ وہ اسمبلی میں آندھراپردیش کی تنظیم جدیدبل2013پرمباحث کی مدت میں کوئی توسیع نہ کریں۔صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کوموسومہ ایک مکتوب میں جس کی نقل صحافت کے لیے جاری کی گئی،سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹرکے نارائنانے کہاکہ آپ نے بل پرمباحث کے لیے40دن کاوقت دیاتھا۔مسودہ بل پرجمہوری اندازمیں مباحث کے لیے اطمینان بخش وقت دستیاب تھا،تاہم اسمبلی کارروائی کے دوران ارکان نے الزامات اورجوابی الزامات عائدکرتے ہوئے ایوان کاقیمتی وقت ضائع کیا۔انہوں نے کہاکہ زیادہ تروقت ہنگامہ آراائی اورشوروغل کی نذر ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی کاجوبھی قیمتی وقت بچاہے اسے ضائع نہیں کیاجائے اورمناسب وقت تک مباحث جاری رکھے ہوئے اس کی تکمیل کی جائے۔سی پی آئی نے مباحث میں حصہ لینے والے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اوردئیے گئے وقت کااستعمال کرتے ہوئے اپنی بات پوری کریں۔اس طرح ایوان کاتقدس بھی برقراررہے گا۔پارٹی نے احساس ظاہرکیاکہ مسودہ بل پرمباحث کے لیے دیے گئے وقت میں توسیع نہ کرنے کی درخواست نامناسب نہیں ہے،اس لیے ہم نے صدرجموریہ سے درخواست کی آندھراپردیش کی تنظیم جدیدبل کے مسودہ پرمباحث کے لیے دی گئی مہلت میں توسیع نہ کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں