این ٹی آر کی اٹھارہویں برسی پر قائدین اور ارکان خاندان کا خراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

این ٹی آر کی اٹھارہویں برسی پر قائدین اور ارکان خاندان کا خراج

حیدرآباد
(آئی اے این ایس)
تلگودیشم پارٹی کے بانی اورسابق چیف منسٹراین ٹی راماراؤکی اٹھارہویں برسی کے موقع پرآج تلگودیشم پارٹی قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔این ٹی راماراؤ۔ریاست کی تاریخ کے ایک انتہائی ممتازقائدرہ چکے ہیں۔وہ سیاست میں داخل ہونے سے قبل تلگوفلم اداکارتھے۔حسین ساگرجھیل کے کنارے این ٹی آرگھاٹ پرخراج پیش کرنے کے لیے ارکان خاندان علیحدہ علیحدہ گروپس میں پہنچے۔اس طرح خاندان میں اختلافات ہنوزبرقراردکھائی دیتے ہیں۔این ٹی آرکے دامااورصدرتلگودیشم این چندرابابونائیڈو،ان کی دوسری بیوی لکشمی پاروتی،دخترومرکزی وزیرڈی پورندیشوری،فرزندہری کرشنا،پوتے ومشہورتلگواداکارجونیراین ٹی آرنے علیحدہ علیحدہ این ٹی آرگھاٹ پہنچ کرخراج پیش کیا۔چندرابابوئیڈوکے ہمراہ ان کی بیوی بھونیشوری اوربیٹالوکیش موجودتھے۔پورندیشوری اپنے شوہرڈی وینکٹیشورراؤ کے ہمراہ پہنچیں۔این ٹی راماراؤکی برسی کے موقع پرہری کرشنانے اندرون تلگودیشم پارٹی غداروں کونشانہ بنانے کی کوشش کوتے ہوئے کہاکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے برہمی میں راجیہ سبھاسے استعفی دے دیا۔انہیں یہ بات جاننی چاہیے کہ تلگودیشم پارٹی کاجنم بھی عوامی غم وغصہ کانتیجہ تھا۔تلگودیشم کے بعض قائدین نے ہری کرشناکوراجیہ سبھاسے مستعفی ہوجانے پرتنقیدکانشانہ بنایاتھا۔کیوں کہ ہری کرشنانے ریاست کی تقسیم کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف بطوراحتجاج ایوان بالا سے استعفی دے دیاتھا۔بعدازاں ہری کرشنانے چندرابابوبائیڈوسے دوری اختیارکرلی۔انہوں نے کہاکہ این ٹی آرجیسے قائدکی غیرحاضری میں ریاست کوتقسیم کاسامناکرناپڑارہاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست کوسردست بے انتہادشوارکن صورت حال کاسامناہے،کیوں کہ آج کوئی قائدایسانظرنہیں آتاجس کے پاس این ٹی راماراؤ جیسی لبصیرت موجودہو،جنہوں نے تلگوعوام کے اتحاد،ترقی اورعزت نفس کے لیے جدوجہدکی تھی۔ہری کرشنا کے فرزندجونیراین ٹی آرنے اپنی بات دہراتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے۔تاہم وہ تلگودیشم پارٹی کے لیے مہم چلانے تیارہیں۔نوجوان اداکارنے مزیدکہاکہ اداکاری ان کی پہلی ترجیح ہے اوروہ انتخابات میں حصہ لینے کاکوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔این ٹی آرگھاٹ پرجوانیراین ٹی آرکے مداحوں نے ان کے لیے خیرمقدمی بیانرس آویزاں کیے تھے۔چندرابابونائیڈواورہری کرشنامیں اس وقت اختلافات اوردوریاں پیداہوئیں جب چندربابوئیڈونے اپنے جانشین کے طورپراپنے فرزندکوآگے لانے کی کوشش کی۔دوسری طرف ہری کرشنا،تلگودیشم پارٹی کی باگ ڈوراپنے بیٹے کے ہاتھوں میں دیکھناچاہتے ہیں۔این ٹی آرکاجنوری1996میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیاتھا۔چندہ ماہ قبل ہی چندرابابونائیڈونے ان سے اقتدارچھین لیاتھا۔این ٹی راماراؤ ایک ممتازتلگواداکارتھے،جنہوں نے تلگوعزت نفس کانعرہ لگاتے ہوئے1982میں تلگودیشم پارٹی قائم کی تھی۔انہوں نے پارٹی کے قیام کے اندرون9ماہ ریاست میں اقتدارحاصل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی اجارہ داری کاخاتمہ کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں