پرانے شہر کی خبریں - old city news 24 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

پرانے شہر کی خبریں - old city news 24 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-24

(منصف نیوز بیورو)
اسپیشل آفیسر وقف بورڈ و کمشنر مائناریٹی ویلفیر شیخ احمد اقبال آئی پی ایس نے آج مکہ مدینہ علاء الدین وقف کامپلکس واقع مدینہ بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ وقف بورڈ عہدیداروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون بابو راؤ، اے سی پی رام موہن راؤ اور انسپکٹر چارمینار موہن کمار موجود تھے۔ اسپیشل آفیسر نے وقف کامپلکس کی ملگیات میں مقیم تاجرین کو بتایاکہ علاء الدین وقف کامپلکس کو وقف بورڈ کی راست نگرانی میں لے لیا گیا ہے۔ چنانچہ وہ ملگیوں کاکرایہ وقف بورڈ کو ادا کریں۔ ٹرسٹ یا دیگر غیرمتعلقہ دعویداروں کو کرایہ نہ دیا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر بابو راؤ کو ہدایت دی کہ وہ علاء الدین ٹرسٹ یا ان کے کوئی نمائندے اگر ان ملگیوں کا کرایہ وصول کرنے آئیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں۔ بعض تاجرین نے بتایاکہ وہ وقف بورڈ کوکرایہ ادا کریں گے لیکن یہاں عوام کو کوئی بنیادی سہولتیں نہیں ہے۔ اسپیشل آفیسر نے انہیں تیقن دیا کہ وقف بورڈ کی جانب سے بہت جلد بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ بعدازاں انہوں نے نبی خانہ مولوی پتھر گٹی کے کمرشیل کامپلکس کا بھی معائنہ کیا۔ اس کامپلکس میں 290 ملگیاں موجود ہیں۔ اور یہ کامپلکس بھی وقف بورڈ کی راست نگرنای میں ہے۔ شیخ محمد اقبال نے کامپلکس میں واقع درگاہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے وقف بوڈ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کا مپلکس کا مکمل سروے کرتے ہوئے ایک رپورٹ پیش کریں۔اور ملکیوں کے الاٹمنٹ میں بے قاعد گیوں کا پتہ چلائیں اور ملکیات کے کرایہ کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق تخمینہ کریں۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاء الدین وقف کا مپلکس میں جملہ600ملکیات ہیں۔ جس کا کرایہ سالانہ4کرؤڈ روپے وصول ہونا ہے لیکن صرف 18لاکھ روپہ وصول ہورہا ہے۔ اس کا مپلکس کو وقف ٹرسٹ کو کرایہ ادا کررہے ہیں۔جو غیر قانونی ہے۔ جو بھی لوگ ٹرسٹ کو کرایہ ادا کریں گے کے خلاف کا روائی کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس کا مپلکس میں کئی غیر قانونی طور پر ملکیات تعمیر کی گئی ہیں۔ جس کا تفصیلی سروے کیا جائے گا۔ اس طرح پٹیل پارکیٹ میں واقع نبی خانہ مولوی پتھرگٹی جو موقوفہ کا مپلکس ہے اس میں 290ملکیات ہیں ملکیت کے الاٹمنٹ میں کئی بے قاعدگیاں سرزد ہوئی ہیں۔ اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ وصول ہونے کے بعد وقف بورڈ تمام کرایہ داروں کو راست نگرانی میں لیتے ہوئے انہیں با قاعدہ بنایا جائے گا اور اس کا مپلکس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

(پریس نوٹ)
جناب عادل محمد خان مہدی صدر مرکزی انجمن مہدویہ اور جناب سید علی قاسم سجاد مجتہدی و جناب آصف علی خان بوزئی نائب صدور انجمن مہدویہ نے آصف جاہی خاندانوں کے بادشاہوں اور ساب حضور نظام عثمان علی خان پر کی جانے والی سیاسی انداز میں تنقیدوں پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سابق نظام دکن ایک خدا ترس رعایا پرور رحم دل بادشاہ تھے۔ حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب حضور نظام کی مرہون منت ہے۔ ان کے دور میں کبھی بھی فرقہ پرستی سر نہیں اٹھاسکی بلکہ ان کے دور حکومت میں کئی ایک اہم عہدوں پر غیر مسلم فرمانرواؤں کا تقرر اس بات کی علامت ہے کہ وہ ایک حقیقی سیکولر حکمران تھے۔ ان کے دور میں مہاراجہ کشن پرساد، سروجنی دیوی نائیڈو، راجہ دین دیال اور دیوان جی جیسے لوگ اعلیٰ مرتبت عہدوں پر فائز تھے اور نظام کے دور حکومت میں کئی منادر کو سالانہ چندہ دیا جاتارہا اور کئی غیر مسلم تنظیموں کی جانب سے چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کو امداد دی جاتی تھی۔ متحدہ ریاست کیلئے اور نہ ہی تقسیم ریاست کیلئے سلسلہ میں نظام دکن کا کوئی رول رہا ہے۔ لہذا اگر کوئی سیاسی جماعت اس قسم کے الزامات لگاتی ہے تو آئندہ انتخابات میں مسلم ووٹر انہیں سبق سکھائیں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں