وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش کیخلاف ٹی آر ایس کی تحریک مراعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش کیخلاف ٹی آر ایس کی تحریک مراعات

ایس نے چیف منسٹراین کرن کمارریڈی کے خلاف آج ایوان اسمبلی میں تحریک مراعات پیش کی۔جبکہ چیف منسٹرپرایوان کوگمراہ کرنے اورتشکیل تلنگانہ سے متعلق اے پی تنظیم جدیدبل2013بل کے مسودہ پراپنے موقف سے انحراف کرنے کاالزام عائدکیاگیاہے۔ٹی آرایس ایم ایل اے کے ٹی راماراؤنے اس وقت تحریک مراعات پیش کی جبکہ چیف منسٹراین کرن کمارریڈی آج دوپہرمسودہ بل پراپنی غیرمختتم تقریرکوجاری رکھے ہوئے تھے۔ٹی آرایس قائدراماراؤ نے یہ یادلاتے ہوئے کہ چیف منسٹرنے20فروری 2011کوایوان اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے یہ کہاتھاکہ وہ تقسیم ریاست سے متعلق حکومت ہندکے فیصلہ کی تعمیل کریں گے۔یہ الزام عائدکیاکہ چیف منسٹراپنے وعدہ سے منحرف ہوگئے ہیں۔ٹی آرایس رکن نے چیف منسٹرکے خلاف یہ کہتے ہوئے تحریک مراعات پیش کی کہ چیف منسٹرنے متعددبارایوان کوبتایاتھاکہ تقسیم ریاست کامسئلہ مرکز کے فیصلہ پرمنحصرہے اوروہ جوکچھ بھی فیصلہ کیاجائے گااس پرعمل درآمدکریں گے لیکن اب وہ(چیف منسٹر)علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق مسودہ قانون کی کھل کومخالفت کررہے ہیں۔اس طرح وہ ایوان کوگمراہ کررہے ہیں۔راماراؤ نے چیف منسٹرکی جانب سے سابق وزیراعظم اندرگاندھی اوردیگرارکان پارلیمنٹ میں کی گئی تقاریرکاحوالہ دئیے جانے پربھی سخت اعتراض کیاانہوں نے کہاکہ ایوان کے قواعد کے مطابق منسٹرنوٹس جاری کئے بغیرپارلیمنٹ ریکارڈسے کوئی حوالہ نہیں دے سکتے۔اس طرح کااقدام قواعد کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔اس کے باوجودچیف منسٹرنے اپنی تقریرکوجاری رکھااورکہاکہ اگرریاست آندھراپردیش کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے تواس سے علاقہ تلنگانہ کوکافی نقصان پہنچے گا۔چیف منسٹرکرن کمارریڈی نے کہاکہ تلنگانہ تقسیم کے بعدبالائی دریائے ریاست بن جائے گااوراسے دریاؤں کے پانی میں اپنے حصہ سے محروم ہوناپڑے گا۔علاوہ ازیں کرشناطاس میں تعمیرکئے جانے والے12ہزار700کروڑروپئے مالیتی آبپاشی پراجکٹس کابھی نقصان ہوگا۔ان پراجکٹس سے محروی کے نتیجہ میں بالخصوص اضلاع محبوب نگرونلگنڈہ خشک سالی سے دوچارہوجائیں گے۔

TRS moves privilege motion against AP CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں